Mon, 27 Aug 2018 23:10:13
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو آج اس وقت بہت بڑی راحت ملی جب ارکاوتی لے آؤٹ کی زمین ڈی نوٹی فائی کرانے کے مقدمے سے عدالت نے انہیں بری کردیا۔
View more
Mon, 27 Aug 2018 23:06:47
ریاسیت وزیر ہاؤزنگ یوٹی قادر نے کہا ہے کہ کورگ ضلع میں تباہ کن بارش اور سیلاب کی وجہ سے جن لوگوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے اور بے گھر ہوچکے ہیں ان کی باز آباد کاری کے لئے 42 ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر ان کے لئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔
View more
Mon, 27 Aug 2018 22:59:59
بچوں پر مظالم کے انسداد کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے منظور کردہ پوکسو قانون کے تحت جو بھی مقدمات درج کئے جارہے ہیں ان سے نپٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے صوبائی اور ضلعی سطحوں پر وکلاء کو خصوصی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا، یہ بات آج نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔
View more
Mon, 27 Aug 2018 22:54:22
شہر میں بجلی سے چلنے والی بسوں کو دوڑائے جانے پر جرمنی نے کرناٹک کو ایک ارب ڈالر کی مالی امداد دینے سے اتفاق کیا ہے، بہت جلد اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
View more
Mon, 27 Aug 2018 22:47:49
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے اگلے میئر کا فیصلہ کارپوریٹروں سے مشورے کے بعد سینیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یہ بات آج نائب وزیراعلیٰ اور بنگلور ضلع کے انچارج ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔
View more
Mon, 27 Aug 2018 22:41:14
مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کے لئے تشہیری مہم کے اختتام سے ایک دن پہلے کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے ہبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اقتدار ملے گا۔
View more
Mon, 27 Aug 2018 22:37:51
انتہائی موسلادھار بارش اور زمین کھسکنے اور سیلاب جیسے قدرتی آفتوں کی وجہ سے کوڈاگو کی عام زندگی گزشتہ 20دنوں سے جومفلوج ہوگئی تھی، اب وہ دھیرے دھیرے نارمل ہوتی جارہی ہے۔
View more
Mon, 27 Aug 2018 22:32:27
ایک بزرگ شہری کو بائک سواری کے وقت سر پر ہیلمٹ نہ پہننے پر ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے انتہائی ہتک آمیز لہجے میں ڈانٹا اور جرمانہ بھرنے کے لئے کہا۔
View more