Thu, 01 Aug 2024 17:44:11
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائناڈ، کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ (مٹی کےتودے گرنے) کے سبب اب تک288 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ض
View more
Thu, 01 Aug 2024 17:32:13
جھارکھنڈ اسمبلی میں بدھ سے مسلسل احتجاج اور ہنگامہ کرنے والے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے خلاف اسپیکر رابندر ناتھ مہتو نے سخت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے 18 ارکان اسمبلی کو 2 اگست 2024 کی دوپہر 2 بجے تک ایوان سے معطل کر دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:21:28
سپریم کورٹ نے آج (یکم اگست) ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) زمرہ کے اندر ذیلی درجہ بندی کی اجازت دے دی ہے۔ ایس سی اور ایس ٹی کے اندر ذیلی درجہ بندی کے جواز سے متعلق معاملے پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو یہ فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی 7 ججوں کی آئینی بنچ نے یہ انتہائی اہم اور تاریخی فیصلہ صادر کیا۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:16:25
دہلی میں بدھ کے روز ہوئی موسلادھار بارش نے کئی مقامات پر آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔ جگہ جگہ ندی جیسا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس بارش نئی پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی ’پانی پانی‘ کر دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:11:26
ہماچل پردیش کے ہمیر پور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں گزشتہ روز ’ذات‘ سے متعلق ایسا قابل اعتراض بیان دیا جس نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:07:59
تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے کسانوں کی قرض معافی اسکیم کے تحت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آج دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ یہ قسط قرض معافی اسکیم کے دوسرے مرحلے کے طور پر ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 13:04:54
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بینک اکاؤنٹس میں صارفین کے ذریعہ کم از کم رقم نہیں رکھنے پر لگائے جانے والے جرمانہ پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:58:08
راجندر نگر میں بیسمنٹ میں پانی بھرنے کے بعد ڈوب کر ہلاک ہونے والے طلبا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان نے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں سبھی 280 بلاک کانگریس کمیٹی نے کینڈل مارچ نکالا۔ اس کینڈل مارچ میں مقامی طلبا، رہائشی عوام، کانگریس کارکنان سمیت بلاک و ضلع سطح کے افسران اور بوتھ سطح کے کارکنان بھی شامل ہوئے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 12:54:16
گجرات کی ایک عدالت میں ایسے لوگوں کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی جنھوں نے ایک خاص مذہب کے لوگوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب عدالت نے اس گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy