Fri, 02 Aug 2024 19:00:03
ساحلی کرناٹکا کے تینوں اضلاع دکشن کنڑا، اُڈپی اور اُترکنڑا سمیت گھاٹ سیکشن پر بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آبی ذخائر سے پانی چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو پڑوسی ضلع شموگہ کے ساگر میں واقع لنگن مکّی ڈیم سے چھ ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد ہوناور تعلقہ کے گیرسوپّا ڈیم سے 20 ہزار کیوسک پانی شراوتی ندی میں چھوڑا گیا تھا، مگر آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے گیر
View more
Fri, 02 Aug 2024 18:35:36
تقریباً دو ہفتے سے ساحلی کرناٹکا کے ضلع اُترکنڑا میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران کئی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑیوں کے کھسکنے کے مشکل حالات سے گزرنے کے بعد اتر کنڑا کے تمام آبی ذخائر پانی سے لبالب ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب ندیوں میں طغیانی کا مسئلہ درپیش ہے ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 20:34:19
بائک پر سوار ہریدوار سے دہرادون جانے کے دوران بس کی ٹکر سے بھٹکل کے نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت دانش احمد(25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ سہ پہر قریب پونے چار بجے پیش آیا۔ میت اب نئی دہلی سے بذریعہ فلائٹ مینگلور لائی جارہی ہے۔جمعہ صبح گیارہ بجے تک مینگلور پہنچنے کی توقع ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:55:47
اڈپی ضلع میں موسلا دھار برسات کا سلسلہ برابر جاری ہے جس کی وجہ سے ندیاں ابل کر سڑکوں پر بہنے لگی ہیں اور بہت سارے مقامات پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ اس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:49:09
مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے منگلورو کے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی اور بہت سارے گھروں کے اندر پانی گھس گیا ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:44:44
چٹانیں کھسکنے ، ہائی وے پر مٹی اور کیچڑ کا ڈھیر گرنے اور اس میں موٹر گاڑیوں کے پھنسنے کی وجہ سے گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے شیرڈی گھاٹ جو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا اب اسے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:37:35
دہلی کوچنگ حادثہ کے بعد پٹنہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع کے کوچنگ اداروں میں جانچ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ اس سلسلے میں پٹنہ کے ڈی ایم چندرشیکھر نے بدھ کو پٹنہ کے کوچنگ مالکان کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں ایس ایس پی، سٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:27:52
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے مطابق یو پی اے کے دور میں کورونا دور سے زیادہ مہنگائی تھی۔ انہوں نے اپوزیشن بالخصوص کانگریس پر کسانوں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ یوپی اے کے دوراقتدار میں مہنگائی دوہرے ہندسے میں تھی جبکہ مودی حکومت کے10 سالہ دور میں ہندوستان میں مہنگائی کی اوسط۵ء۸؍ فیصد رہی ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 18:16:49
انوراگ ٹھاکر کی کوشش شعوری رہی ہو یا غیر شعوری،لیکن اتنا توطے ہے کہ ’ذات‘ کا موضوع چھیڑ کرانہوں نے بی جے پی کو بری طرح پھنسا دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy