Sat, 03 Aug 2024 13:28:55
برطانیہ میں چاقو بردار کے حملے میں 3 بچوں کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف دائیں بازو کے شدت پسند عناصر کی نفرت انگیز مہم کے نتیجے میں ملک میں مسلمانوں کے خلاف اور اور مساجد کے باہر پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے لندن میں پولیس کی خصوصی یونٹ قائم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 13:24:45
ایران میں حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد سے مغربی ایشیا میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ایران نے ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کو دھمکی بھی دے دی ہے اور اس لیے اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ہوابازی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ نے ہندوستان اور اسرائیلی راجدھانی تل ابیب کے درمیان چلنے والی سبھی پروازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 13:21:03
سپریم کورٹ نے جمعہ (2 اگست) کو سیاسی پارٹیوں کو کارپوریٹ کمپنیوں سے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے موصول ہونے والے سیاسی عطیات کی 'خصوصی تفتیشی ٹیم' (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:49:02
حکام نے بتایا کہ پالیسی کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے جیسے بیداری اور تعلیم، مہارت کی تعمیر، صنعت اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا، شراکت داری اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے تعاون۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:45:50
دہلی کے جہانگیر پوری میں ایک پرانی اور خستہ حال عمارت گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ تین منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کے لیے امدادی کام جاری ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:42:27
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعہ کو اسمبلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ملک کی معیشت کو پڑوسی ملک پاکستان سے بھی بدتر کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سورین نے اسمبلی اجلاس کے آخری دن بی جے پی پر مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کر کے ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:38:08
وائناڈ میں زمین کھسکنے سے ہوئی 300 سے زائد ہلاکتوں کے بعد مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے مغربی گھاٹ کو اکولاجیکل سنسیٹیو ایریا (ESA) اعلان کرنے کا ڈرافٹ بنا لیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت ماحولیات نے ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں تمل ناڈو کے وائناڈ گاؤں کے ساتھ گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرل کے مغربی گھاٹ علاقے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:34:14
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اتراکھنڈ میں زوردار بارش سے ہوئے جان و مال کے نقصان پر آج سخت افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں ایک بیان دیا جس میں کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاستی حکومتوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مقصد سے اضافی رقم فوراً مہیا کرائے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:31:24
دہلی میں ذہنی طور پر معذور بچوں کے لیے قائم کئے گئے آشا کرن شیلٹر ہوم میں بڑی تعداد میں اموات کی سنسنی خیز خبر منظر عام پر آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 مہینوں میں یہاں 27 بچوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ جولائی میں 13 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy