Sat, 03 Aug 2024 12:12:05
مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے قومی اہلیت مع داخلہ امتحان-انڈر گریجویٹ (نیٹ-یوجی) امتحان کے پیپر لیک ہونے کے معاملے میں آج اپنا پہلا فرد جرم داخل کیا جس میں 13 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ افسران کے مطابق فرد جرم میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں میں شامل تھے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 12:03:58
کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ایوان زیریں میں 29 جولائی کو ’چکرویوہ‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک زبردست تقریر کی تھی۔ اس تقریر میں انھوں نے مودی حکومت اور تازہ بجٹ کی بخیا ادھیڑ کر رکھ دی تھی۔ اب راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں ان کی اس تقریر کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ان پر چھاپہ ماری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:59:55
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید نے کل یعنی یکم اگست کو مرکزی حکومت پر تعلیمی نظام کو برباد کرنے اور امتیازی سلوک کی پالیسی اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر ملک میں مسلمان نہ ہوتے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پاتی ۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:52:44
اترپردیش نزول پراپرٹیز (انتظام اور عوامی مقاصد کے لیے استعمال) بل 2024 کو اتر پردیش اسمبلی میں مخالفت کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:44:18
وائناڈ میں زمین کھسکنے کےاندوہناک سانحہ میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 308 ہوگئی ہےجبکہ 200 سے زائد افراد کا اس خبر کے لکھے جانے تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ان کی تلاش کیلئے جی پی ایس سے لیس ڈرون کا استعمال کیا جا رہاہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:36:28
ملک کے کئی حصوں میں بارش نے اپنا زور پکڑ لیا ہے، ساتھ ہی کئی مقامات پر بادل پھٹنے اور لینڈ سلائڈ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جس سے کئی علاقوں میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ کچھ ریاستوں میں حالات مزید خراب ہونے والے ہیں اور محکمہ موسمیات نے بارش کو لے کر الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش سے لے کر مہاراشٹر تک زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:31:39
ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں بلجئیم کے خلاف شکست کے بعد زبردست واپسی کی اور پول بی کے میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے دی۔ یہ ہندوستان کا آخری پول میچ تھا۔ یہ جیت تاریخی ہے، کیونکہ ہندوستان نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:26:40
لکشیا سین پیرس اولمپکس کے مردوں کے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے چائنیز تائپے کے چو ٹیئن چن کو 19-21، 21-15، 21-12 سے شکست دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان سے پہلے اولمپکس کی تاریخ میں کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچا تھا۔واضح رہے کہ اب لکشیا اولمپکس 2024 میں بیڈمنٹن میں میڈل کے لیے ہندوستان کی آخری امید ہیں اور وہ میڈل حاصل کرنے سے
View more
Sat, 03 Aug 2024 11:17:58
پیرس اولمپک کے ساتویں دن تیراندازی میں دھیرج بومّا دیورا اور انکتا بھگت کی ناکامی کے بعد اب آٹھویں دن ہندوستانی دستے سے 4 تمغہ جیتنے کی امید کی جا رہی ہے۔ ہندوستان کو سب سے زیادہ امیدیں 2 کانسے کا تمغہ جیت چکی منو بھاکر سے ہے جو آج 25 میٹر ویمنس پسٹل کے فائنل میں مقابلے میں اتریں گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس بار منو گولڈ پر نشانہ لگائیں گی۔ ان کا مقابلہ آج (3 اگست) دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy