Sun, 04 Aug 2024 17:33:21
سوائی مادھوپور میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ایک کار آگے جا رہے ٹرک میں گھس گئی۔ اس کے بعد ٹرک گاڑی کو گھسیٹ کر ایک کلومیٹر تک لے گیا۔ اس سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے جے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:28:28
ملک میں ان دنوں کئی ریاستوں میں جگہ جگہ تیز بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ آج جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں بادل پھٹنے سے ضلع میں سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی لوگوں کے گھروں اور گاڑیوں کے بھی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے کی اطلاع ملی ہے۔ گاندربل ضلع کے کچیروان میں سڑک میں دراریں آنے کی وجہ سے سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر آمد و رفت کو اگلے حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:25:48
سپریم کورٹ کے ذریعہ حال ہی میں اپنے پرانے فیصلے کو بدلتے ہوئے ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن میں کوٹہ کے اندر کوٹہ منظوری دیے جانے کے بعد سے پورے ملک میں سیاسی گرمی پیدا ہوگئی ہے اور یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:23:15
آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب کوربا-وشاکھاپٹنم ایکسپریس کے 3 ڈبوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ راحت کی بات ہے کہ اس وقت ٹرین کے سبھی ڈبے مسافروں سے خالی تھے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:18:08
شیوسینا (ادھو دھڑے) کے لیڈر سنجے راؤت نے اتوار کو ریاست کی مہایوتی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اس پر دھاراوی بحالی پروجیکٹ میں لوٹ مار کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیل میں بند غنڈوں کو اپنا ترجمان بنا کر ہم پر الزامات لگا رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 17:11:40
ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو 4-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو پی آر شریجیش رہے، جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں دو مرتبہ شاندار دفاع کیا۔ یہ جیت ہندوستانی ٹیم کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان 43 منٹ تک میدان میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، کیونکہ کھیل کے 17ویں منٹ میں ہی ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دے دیا گیا تھا۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:59:55
سی بی آئی نے راجستھان میں 25ہزار روپئے کے عوض جعلی دستاویزات اور انگلیوں کے نشانات استعمال کرتے ہوئے ادھار کارڈس بنانے کے ایک بڑے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:51:23
کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں ہفتہ کو لینڈسلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 357 ہو گئی۔غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔ 309 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ 206 افراد تاحال لاپتہ بھی ہیں۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 12:41:32
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی جو قریب نصف گھنٹے تک چلی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy