Tue, 30 Jul 2024 19:50:09
شیرڈی گھاٹ سیکشن میں سکلیشپور کے قریب ڈوڈاتھوپلے کے مقام پر بڑے پیمانے پر پہاڑی چٹان کھسکنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے 75 پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 18:50:14
سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹرا کے سابق وزیر نواب ملک کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی، جوکہ منی لانڈرنگ کیس کے ملزم ہے۔ بنچ جس کی صدارت جسٹس بیلاایم تریویدی نے کی این سی پی قائد نواب ملک کے وکیل کی جانب سے پیش کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ضمانت کی منظوری کا حکم جاری کیا۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 18:41:59
جولائی کا مہینہ ختم ہونے والا ہے اور صرف دو دن بعد اگست کا مہینہ شروع ہو جائے گا، اسی طرح ملک میں ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کو کئی طرح کی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ایسی بہت سی تبدیلیاں ہونے والی ہیں جو براہ راست آپ کی جیب کو متاثر کرے گی۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 18:31:19
عدالت عظمیٰ نے آج ’وَن رینک، وَن پنشن‘ (او آر او پی) سے جڑے ایک معاملے پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ دراصل عدالت نے کچھ سال قبل ’وَن رینک، وَن پنشن‘ منصوبہ کے مطابق فوج سے سبکدوش ہوئے مستقل کپتانوں کو بقایہ ادائیگی کرنے کا حکم سنایا تھا۔ لیکن بقایہ پنشن پر سالوں تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے آج مرکز کو ڈانٹ لگائی۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکومت پر
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:43:09
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے جانی نقصان پر دکھ ظاہر کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:39:05
دہلی کے اولڈ راجندر نگر علاقے میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے 3 طلباء کی موت کے معاملے پر عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی درمیان آمنے سامنے ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:34:52
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایوان میں راجندر نگر کوچنگ حادثے پر سیاست کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے اس معاملے میں الزام در الزام اور اس پر کی جانے والی سیاست پر سخت تنقید کی۔ سرجے والا نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا کہ بچوں کے مستقبل جیسے سنگین معاملے کو بھی سیاست میں گھسیٹ کر لایا جا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:31:17
جھارکھنڈ میں ہاوڑہ-ممبئی ایکسپریس ٹرین کے 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں دو مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سمیت حزب اختلاف کے کئی لیڈروں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 17:28:02
شیوسینا-یوبی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی الیکشن کے بعد مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نومبر میں آ رہی ہے، اس کے بعد ٹھیکیداروں اور افسروں کی جانچ کی جائے گی۔ جانچ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے جیل میں ڈالا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy