Tue, 30 Jul 2024 13:30:47
سارلیکٹے کے پاس ایک بڑی چٹان کھسکنے اور اس کا ملبہ سڑک پر گرنے کی وجہ سے اس راستے پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی ۔ اس طرح اجیلاموگارو، سارلیکٹے اور اپن انگڈی سے پوری طرح سڑک کے ذریعے رابطہ کٹ گیا ہے ۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 13:26:01
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 538 پارلیمانی حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد اور گنتی میں فرق پایا گیا ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 13:22:21
کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے اور 100 سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ گئے۔ لوگوں کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جس میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 12:53:33
قومی راجدھانی میں اولڈ راجندر نگر علاقہ کے کوچنگ سینٹر راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سرکل میں بارش کا پانی بھرنے سے تین طلباء کی موت کے معاملے میں فیڈریشن آف صدر بازار ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے پیر کو دہلی کے تاجروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 12:18:37
افراط زر کی شرح، خاص طور پر خوراک کی افراط زر کی شرح، حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ کل یعنی 29 جولائی، 2024 کو حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ مہنگائی کی شرح بلند سطح پر جاری رہنے سے ملک کی مالیاتی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے، جس سے فنڈز کی لاگت، قرضوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ لاگت پر بھی اثر پڑے گا۔ برآمدات اور ملکی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔ وزارت خزانہ نے لوک سبھا میں ای
View more
Tue, 30 Jul 2024 12:08:50
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اپنے عہدے کے لئے اہل نہیں ہیں، ان کو وزارت سے برطرف کردیا جانا چاہئے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں سدارامیا نے کہا کہ بجٹ کے بنیادی اصولوں سے نا واقف نرملا سیتارمن کو ملک کی وزیر خزانہ مقرر کیا جانا ملک کے لئے ایک المیت سے کم نہیں ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:52:03
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج جب بجٹ 25-2024 پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے تھے تو ایک وقت انھوں نے ’اے 1‘ اور ’اے 2‘ کا تذکرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:48:25
سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے پارٹی کے تجربہ کار اور برہمن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کو اتر پردیش اسمبلی میں حزب اختلاف کا لیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے جس کو کئی معنوں میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان اکھلیش یادو نے اتوار (28 جولائی) کے روز کیا۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:45:17
این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے مہاراشٹر میں منی پور جیسی بدامنی کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سماجی اتحاد ضروری ہے۔ حالانکہ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیوں سوچتے ہیں۔ اتوار کی شام نوی ممبئی میں سماجی اتحاد موضوع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے منی پور میں نسلی تشدد سے نمٹنے کے مرکزی حکومت کے طریقے کی بھی تنقید کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy