Mon, 30 Dec 2019 12:25:55
صدر رام ناتھ کووند نے فلمی دنیا میں نمایاں کردار ادا کرنے پر نامور اداکار امیتابھ بچن کو اتوار کی شام دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں انھیں یہ ایوارڈ پیش کیا۔
View more
Mon, 30 Dec 2019 10:52:13
امروہہ ضلع میں شہریت قانون اور این آر سی کے فائدے بتانے کے دوران بی جے پی کے ایک لیڈر کی مقامی لوگوں نے زبردست پٹائی کر دی۔ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے بالآخر بی جے پی لیڈر کو وہاں سے راہ فرار اختیار کرنا پڑا۔
View more
Mon, 30 Dec 2019 10:48:26
دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں پڑ رہی ریکارڈ سردی کے درمیان پیر کی صبح دھند نے پورے علاقے کو اپنے آغوش میں لے لیا اور ریل اور ہوائی ٹریفک پر اس کا وسیع پیمانہ پر اثر پڑا۔ مجموعی طور پر شدید ٹھنڈ سے پورا شمالی ہندوستان دوچار ہے۔
View more
Mon, 30 Dec 2019 10:25:30
کانگریس کی یوتھ ونگ نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے لکھنؤ میں پولس کی مبینہ بدسلوکی کے خلاف اتوار کو یہاں اتر پردیش بھون کے قریب مظاہرہ کیا اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا-
View more
Mon, 30 Dec 2019 10:21:40
شہریت ترمیم قانون اور این آرسی کو لے کر چل رہے ہنگامے کے درمیان مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ جو بھارت ماتا کی جے کہے گا، وہی ملک میں رہے گا-
View more
Mon, 30 Dec 2019 00:17:18
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) سپریمو اسد الدین اویسی نے آج کہاکہ مرکزی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیرقیادت نریندرمودی حکومت این آرسی اورشہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کو نافذ کرکے ہندواورمسلمانوں کے مابین پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے ۔
View more
Mon, 30 Dec 2019 00:14:24
بہوجن سماج پارٹی نے مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپنی ممبر اسمبلی رمابائی پریہار کو شہریت ترمیمی قانون کی حمایت کرنے کی وجہ سے پارٹی سے معطل کر دیا ہے،
View more
Mon, 30 Dec 2019 00:10:56
تمل ناڈو میں اپوزیشن پارٹی ڈراوڈ منیتر كژگم (ڈی ایم کے) کے اسپیکر ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اےاے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کی مخالفت کے لئے سیکولر جماعتوں کے درمیان تال میل ضروری ہے۔
View more
Mon, 30 Dec 2019 00:07:53
مہاراشٹر میں مہااگاڑی حکومت کی کابینہ میں توسیع پیر کے روز ہوگی۔ کانگریس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ 36 نئے وزرا پیر کے رو زحلف لے سکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy