Sun, 19 Jan 2020 20:24:12
شمالی کینرا تعلیمی ضلع میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کا سروے مکمل ہوگیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ 6سال سے 14 سال کے جملہ 28بچے امسال اسکول سے باہر ہیں۔6جنوری سے 13جنوری کے دوران یہ سروے کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 17:04:34
آج سے ایک ماہ قبل 19دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے میں جو تشدد ہواتھا اس ضمن میں پولیس مختلف زاویوں سے کارروائیاں کررہی ہے اور لوگوں پر مقدمات دائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
خبر ملی ہے کہ منگلورو پولیس نے اب تازہ اقدام کے طور پر کرناٹکا اور کیرالہ کی سرحدی علاقے میں رہنے والے 650سے زائدافراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔جن میں طلبہ، ملازمین اور خواتین بھی شامل ہیں۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 14:25:10
جناب شیخ محمد قمر المعروف قمر مرچنٹ صاحب بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ جناب مصباح وصی اللہ صاحب جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے۔ ان دونوں کا انتخاب جمعہ کی شب الیکشن کمشنر جناب خواجہ فوزان محتشم صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابات کے بعد ہوا۔ دیگر عہدیداران میں عبدالواجد دامودی نائب صدر، رکن الدین مرتضیٰ نائب صدر اول، ایم جے نثار احمد سکریٹری، ائیکری ربیع احمد محا
View more
Sun, 19 Jan 2020 12:04:34
این پی آر کی موجودہ شکل کو ناقابل قبول بتاتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس کو قبول نہیں کرے گی ۔انہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہوکر اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 12:00:37
کانگریس نے دہلی کی 70 ارکان پر مشتمل اسمبلی کے انتخابات کےلئے 54 امیدواروں کی پہلی فہرست سنیچر کو جاری کی جس میں سینئر لیڈر کرشنا تیرتھ، راجیش لیلوتیا، ہارون یوسف، ڈاکٹر نریندر ناتھ اور اروند سنگھ لولی سمیت کئی اہم لیڈر شامل ہیں۔ کانگریس انتخابی کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 11:51:47
سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے پوتے اور دوارکا سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی آدرش شاستری نے ہفتہ کے روز وزیر اعلی اروند کیجریوال پر 10 سے 20 کروڑ روپے لیکر دہلی اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ فروخت کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 11:48:36
اتر پردیش حکومت نے سنیچر کو انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے دس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی اے سی مرادآباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس سی دوبے کو اعظم گڑھ (رینج) کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنایا گیا ہے جبکہ اعظم گڑھ کے موجود ڈی آئی جی جے رویندر گوڑ کو ایس آئی ٹی لکھنؤ اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 11:42:14
نربھیا کیس میں قصواروں کے وکیل اے پی سنگھ کو دہلی کی بار کونسل نے نوٹس جاری کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، بار کونسل نے ان سے دو ہفتے کے اندر جواب بھی طلب کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں دہلی بار کونسل سے اے پی سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی ان کے اوپر 25 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا گیا تھا۔ وکیل اے پی سنگھ پر الزام ہے کہ سمن کے بعد بھی وہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔
View more
Sun, 19 Jan 2020 11:35:27
اس وقت اس بات کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے کہ این پی آر کو آدھار کے ساتھ جوڑا جائے گا یا نہیں۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ این پی آر کو آدھار نمبر کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ لیکن وزارت داخلہ کا یہ کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو کوئی بھی دستاویز دینے کو مجبور نہیں کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy