Tue, 17 Mar 2020 15:29:13
پچھلے دوچار دن قبل کنڑا نیوز چینل ’پبلک ٹی وی‘ نے ایک بریکنگ نیوز نشر کی تھی جس میں بھٹکل کے مسلمانوں کو نشانہ بناکر جھوٹا پروپگنڈا کیا گیا تھا کہ یہاں کے چار نوجوانوں نے دبئی سے لوٹنے کے بعد کورونا وائرس کی جانچ کرنے میں تعاون نہیں کیااور محکمہ صحت کے افسران کو یہ کہتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کیاکہ ہمارے مذہب میں خون کی جانچ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 13:09:43
المی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 343 موت ہوئی اور اس سے متاثرہ لوگوں کے کم از کم 11000 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 12:50:36
ہندوستان میں کورونا وائرس کو لے کر خوف لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کورونا کی زد میں آنے سے ممبئی کے 64 سالہ مریض کی جان علاج کے دوران چلی گئی۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:58:53
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کا نامزد رکن بنائے جانے کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔ سیاسی حلقہ سے لے کر ماہرین قانون بھی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ذریعہ سبکدوشی کے محض چار ماہ بعد رنجن گگوئی کو راجیہ سبھا رکن بنائے جانے سے حیران ہیں۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:53:19
اٹلی میں خطرناک کورونا وائرس کی کوئی روک تھام نظر نہیں آ رہی ہے اور اس وائرس کی زد میں آ کر اب تک 2158 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:48:42
ایران میں نئے کورونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاؤ کے سبب ملکی عدلیہ نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید تقریباﹰ 70 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم تہران کی ایرون جیل کے قیدیوں پر خصوصی ترجیحات کا اطلاق ہوتا ہے۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:41:57
انقرہ حکومت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی تقریباﹰ ایک درجن افراد میں ہوئی اور اس طرح کووڈ انیس نامی بیماری کے ترکی میں مریضوں کی تعداد اب اٹھارہ ہو گئی ہے۔ جن نئے مریضوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے، ان میں سے سات افراد مختلف یورپی ممالک سے واپس ترکی لوٹے تھے۔ تین ترک باشندے اپنا امریکا کا سفر مکمل کر کے وطن پہنچے تھے جب کہ دو افراد عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آئے تھے۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:36:38
اتر پردیش کی یوگی حکومت میں عصمت دری کے واقعات لگاتار بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ لکھیم پور ضلع سے سامنے آیا ہے جہاں 16 سالہ ایک لڑکی کے ساتھ نہ صرف عصمت دری کا معاملہ پیش آیا، بلکہ یہ وحشتناک عمل انجام دینے سے پہلے اس کی ناک بھی کاٹ دی گئی۔
View more
Tue, 17 Mar 2020 11:26:28
کیرالہ اور پنجاب حکومت کےبعد اب راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے بھی شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کی آئینی حیثیت کو پیر کے روز سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ راجستھان کے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل منیش سنگھوی کی جانب سے داخل کی عرضی میں سی اے اے کو منسوخ کرنے کی عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy