Wed, 01 Apr 2020 00:29:20
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں مہلک وائرس کرونا کے 110 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔مملکت میں اب اس مہلک وائرس کے کیسوں کی تعداد 1563 ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 00:24:35
متحدہ عرب امارات میں کابینہ نے متعدد نئے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلے ملک میں مختلف سیکٹروں کو کرونا وائرس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد شہریوں ، غیر ملکی مقیمین اور امارات کا دورہ کرنے والوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 00:21:39
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سوشل میڈیا پر تبلیغی وائرس کے ہیش ٹیگ استعمال کرنے والوں کو دنیا کے کسی بھی وائرس سے زیادہ مہلک و خطرناک قرار دیا ہے اور انہیں ذہنی بیمار قرار دیا۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 00:16:25
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے ایک بیان میں حضرت نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے تعلق سے میڈیا میں ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے تناظرمیں کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پور املک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متحد ہو کر کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے تو اس جنگ کو فرقہ وارانہ رخ دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 00:12:50
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور وبا سے متاثرین افراد کی مدد کے لئے قومی فنڈ کا قیام کرتے ہوئے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرا دی۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 00:08:10
دنیا کی ٹاپ 20 بہترین معیشت والے ممالک کی تنظیم جی -20 نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے اثرات کے دوران زرعی مصنوعات، ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 00:04:21
اتر پردیش کے بریلی میں مہاجر مزدوروں پر کیمیکل چھڑکنے کے واقعے کے ایک دن بعد کانگریس نے حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔
View more
Tue, 31 Mar 2020 23:49:16
سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے مد نظر قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے وجہ سے مہاجر مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کرنے سے متعلق عرضی پر منگل کے روز سماعت کی۔
View more
Tue, 31 Mar 2020 23:46:31
مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے لڑنے کے لئے حکومت کے سامنے سات سوال اٹھاتے ہوئے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرانے پر زور دیا ہے تاکہ ہم بروقت اس کا حل نکال سکیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy