Wed, 01 Apr 2020 23:34:41
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے سامنے آنے کے نہ تھمنے والے سلسلے کے پیش نظر وادی کشمیر میں بدھ کو مسلسل 14 ویں دن بھی سخت ترین لاک ڈاؤن اور غیر اعلانیہ کرفیو جاری رہا۔ مثبت کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اہلیان وادی اپنے گھروں تک ہی محدود رہ کر انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون دے رہے ہیں۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 23:31:17
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت ہو گئی ہے اور اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کل 6 ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 23:10:28
پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤبڑھتا جا رہا ہے اور بدھ کے روز وائرس متاثرین کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے متاثر اب تک 26 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 23:02:30
جھارکھنڈ اب تک کورونا وائرس کی زد میں نہیں آیا تھا، لیکن اب ریاست میں پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ اس خبر سے ریاست میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:55:49
اتر پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن والے مریضوں کی تعداد 100 سے اوپر ضرور چلی گئی ہے، لیکن اب تک کسی کی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:49:43
پنجاب اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ چندی گڑھ میں کورونا وائرس کا قہر روز افزوں بڑھتا جا رہا ہے جہاں اس وبا سے متاثرین کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 41 پنجاب اور 15 چندی گڑھ کے ہیں۔ وہیں اس وبا سے اب تک اس علاقے میں چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:44:57
اسرائیل میں کرونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرونا کے باعث 'آئسولیشن' کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:40:50
مدھیہ پردیش کے اندور میں انیس اور كھرگون کے ایک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 86 ہو گئی، جس میں اب تک چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:36:27
کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے، لیکن اس دوران یومیہ مزدوروں کو متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy