Wed, 15 Apr 2020 01:48:31
پڑوسی ضلع اُڈپی کو لاک ڈاون کرنے کے بعد بھٹکل کے کئی مریض جن کا اُڈپی اسپتالوں میں علاج جاری ہے، شیرور سرحد پر روک دینے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ دکھانے کے باوجود اُڈپی سرحد میں داخل ہونے سے روکنے کی واردات پیش آنے کے بعد بھٹکل کے ایک سماجی کارکن کی مداخلت کے بعد اُنہیں اُڈپی میں داخل ہونے کی اجازت دئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Tue, 14 Apr 2020 23:27:19
کورنٹائن کے ایام مکمل کرنے کے بعد بھی بھٹکل کے ایک نوجوان کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے جس پر لوگ حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ایک اور نوجوان میں کورونا کے اثرات پائے جانے کے ساتھ ہی ضلع اُترکنڑا سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر دس ہوگئی ہے۔ اگر مینگلور اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے بھٹکل کے نوجوان کو بھی لسٹ میں شامل کریں تو بھٹکل سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ کو پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ا
View more
Tue, 14 Apr 2020 21:39:20
آج وجے پور (بیجاپور) میں ایک 69سالہ شخص اور بنگلور میں ایک 65 سالہ شخص کی موت کے بعدریاست میں کووِڈ 19کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 13نئے معاملات سامنے آنے کی وجہ سے اب اس مرض سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 260 ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 14 Apr 2020 13:49:41
کاروار کے نیوی پتنجلی اسپتال میں ایڈمٹ ایک اور کورونا مریض کو آج منگل کو ڈسچارج کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی آج کاروار سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ مگر اتنی راحت کی خبر موصول ہونے کے باوجود سوال باقی ہے کہ کیا بھٹکل میں کورونا وبا پر قابو پالیا گیا ہے یا پھر بھٹکل ابھی بھی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے ؟
View more
Tue, 14 Apr 2020 12:29:53
ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے لگاتار برھتے جا رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس وبا سے نمٹنے کے لئے کئی بڑے اقدام کئے گئے ہیں - لیکن وقت وقت پر اپوزیشن بھی اپنا فرض نبھا رہا ہے-
View more
Tue, 14 Apr 2020 12:18:05
مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار،ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوارکھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃعلماء ہند کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،
View more
Tue, 14 Apr 2020 12:11:51
سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کووڈ-19کے سلسلے میں جاری مکمل بند کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو پیرکو مشورہ دیا ہے کہ”جو جہاں ہیں،
View more
Tue, 14 Apr 2020 12:06:39
عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہررکنے کا نام نہیں لے رہا ہے -دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے اس وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ15ہزار 611تک پہنچ گئی ہے - اور 1840339/ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy