Mon, 07 Dec 2020 17:39:02
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام بدل کر کوٹی چینّیا کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےبیلّوا سماج کی تنظیم ’بیلّوا بریگیڈ ‘ کے بینر تحت کودرولی مندر سے کینجار تک ایک زبردست بائک ریالی نکالی نکالی گئی۔ مگر پولیس نے مداخلت کرتےہوئے بائک ریالی کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی تو بریگیڈ کے کارکنان نے اپنی موٹر بائکس کینجار میں ہی چھوڑ کر پیدل مارچ اور نعرہ بازی کرتے ہوئے آگے نکل پڑے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 13:37:41
زرعی قوانین کی مخالفت میں مرکزی حکومت کے خلاف کسانوں نے 8 ڈسمبر کو جو بھارت بند کی آواز دی ہے، ریاست کرناٹک کی اہم ملی تنظیموں اور جماعتوں نے اس بند کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ کسان تنظیموں کی جانب سے 8 دسمبر 2020 بروز منگل کو کئے جارہے بھارت بند کی مکمل طور پر تائید کرنے کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار بند رکھ کر بند کو کامیاب بنائیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 13:31:40
سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے تجارتی شہر ممبئی میں آج ڈیزل 80 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 13:14:38
جنوبی کینرا، اڈپی اور ضلع شمالی کینرا کے مختلف مقامات پر دیہی کھیل کود کے طور پر بھینسوں کی دوڑ کے مقابلے(کمبلا) بڑے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ بھٹکل تعلقہ کے سرپن کٹے علاقے میں واقع ایلوڈی کوور میں بھی قدیم زمانے سے بھینسوں کی دوڑ کے مقابلےمنعقد ہوتے آئے ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 12:42:53
اتر پردیش میں نام نہاد لوجہادکی روک تھام کے نام پر بنائے گئے تبدیلی مذہب آرڈیننس کے تحت اندھادھند کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 12:39:00
کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت بلا جواز پیسہ خرچ کررہی ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی کے لئے اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 12:13:31
مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعے ملک کے کسانوں پر مسلط کیے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 12:01:58
سلامی بلے باز شیکھر دھون (52) کی شاندار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی نابعد 42 رن کی طوفانی پاری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں اتوار کے روز چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت قائم کر لی۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 11:50:25
کرناٹک میں ایک بار پھر انسداد گؤ کشی قانون لانے پر بضد بی جے پی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ پیر کے روز اسمبلی میں جو قانون پیش ہونے جا رہا ہے وہ انتہائی سخت ہو گا-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy