Tue, 08 Dec 2020 12:58:16
اکثر و بیشتر تفریحی مقامات، ٹریفک سگنل اور بازاروں میں تالیاں بجاکر بھیک مانگتے نظر آنے والی ہیجڑوں کی ٹولیاں اس وقت سرسی کے دکانداروں کے لئے ایک وبال بن گئی ہیں۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:40:29
کھیتی باڑی کرنے والوں کو اپنی فصلوں کی حفاظت کرنے یا پھر کسی کو جان کا خطرہ لاحق ہونے پر خودکی حفاظت کے لئے بندوقیں رکھنے کی اجازت سرکاری طورپردی جاتی ہے۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:36:42
یلاپور تعلقہ اسپتال کی عمارت میں تعمیری کام کرنے کے دوران سلیب کی شیٹ لگانے کے موقع پر تیسرے منزلے سے نیچے گرنے کی وجہ سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:33:28
بھٹکل سے کنداپور کی طرف تیز رفتاری کے ساتھ جانے والی ایک موٹر بائک بے قابوہوکر بیلکے کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک بزرگ خاتون سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت بائک سوار بھی شدید زخمی ہوگیا، جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:22:04
پچھلے لاک ڈاؤن کے دوران یہاں بنگلورو سے کئی ریل گاڑیوں کی سرویس بند کردی گئی تھی۔ اب آج سے بنگلور تا میسور تمام ریل گاڑیوں کو چلانے کے لئے محکمہ نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:19:30
ریاست میں بی جے پی حکومت کی طرف سے لو جہاد مخالف قانو ن اور انسداد گؤ کشی قانون لانے کا اعلان محض اس لئے کیا جا رہا ہے کہ آنے والے گرام پنچایت انتخابات میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دی جا سکے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان خلیج کو بڑھاوا دے کر اس سے سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:16:02
ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور سرینواس پور کے رکن اسمبلی کے آر رمیش کمار نے سرگرم سیاست سے سنیاس لینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ کولار میں گرام پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کا سیاسی نظام اب آلودہ ہو چکا ہے۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:07:20
ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے میں کمی کے پیش نظر اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔اس سلسلہ میں مکلانڈے۔شالے کڑے (بچوں کے قدم، اسکول کی طرف) مہم کمیٹی کی طرف سے ایک تفصیلی مکتوب ریاستی وزیر تعلیم کو روانہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 08 Dec 2020 12:03:18
ریاستی حکومت نے آج یہ واضح کردیا ہے کہ انسداد گؤکشی بل رواں سرمائی سیشن میں متعارف کیا جائے گا لیکن لو جہاد کے خلاف قانون اگلے سیشن میں لایا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy