Thu, 17 Dec 2020 12:21:36
سنگھو بارڈر پر کسانوں کے دھرنے میں شامل سَنت بابا رام سنگھ نے خود کو گولی مار لی ہے جس کے سبب ان کی موت واقع ہو گئی-
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:17:28
مغربی بنگال میں 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے- قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکاری نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے-
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:13:27
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر اراکین نے دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی میٹنگ سے چہارشنبہ کے روز یہ الزام عائد کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا کہ قومی سکیورٹی کے اہم ایشوز کی جگہ مسلح افواج کی وردی پر گفتگو کر کے وقت ضائع کیا جا رہا ہے-
View more
Thu, 17 Dec 2020 12:09:43
یوپی میں محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹروں، افسروں اور ملازمین کی تعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں - اترپردیش حکومت نے یہ فیصلہ اس ماہ میں شروع ہونے والی کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے- ڈائریکٹر جنرل آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے جاری کردہ ایک حکمنامہ میں 31 جنوری تک تمام قسم کی تعطیلات منسوخ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے-
View more
Thu, 17 Dec 2020 11:45:43
بروہت بنگلورو مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) حدود کے میں کچرا حاصل کر نے والے ہرایک مکان سے ماہا نہ فیس وصول کرنے کے خلاف کانگریس کارکنوں نے شہر کے موریا سرکل پر احتجاجی دھر نا دیا۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 11:36:49
دس ہفتوں کے اندر برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی)کے لئے انتخابات کروانے کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے دئیے گئے فیصلہ کا چیلنج کرتے ہوئے حکومت کرناٹک کی طرف سے سپریم کورٹ میں جو عرضی داخل کی گئی ہے اس کی سماعت جمعرات کے دن طے ہوئی ہے۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 11:26:04
بھٹکل تعلقہ میں 16گرام پنچایتوں کے لئے 22دسمبر کو منعقد ہونے جارہے ہیں۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ گزرجانے کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے مطابق 19سیٹوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اور بقیہ 263سیٹوں کے لئےاس وقت673امیدوار میدان میں ہیں۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 11:20:49
بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور کو ملک اور بیرون ملک شہرت دلانے والے والی نامور شخصیت اور صنعت کار آر این شیٹی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے آج صبح 3.20 بجے اس دنیا سے چل بسے۔ ان کی عمر 92سال تھی۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 11:12:58
کسی زمانے میں اترپردیش اور بہار کے اسمبلی میں مار پیٹ کے واقعات تھے لیکن اب ’مار پیٹ‘ پر شمالی ہند کی اجارہ داری نہیں رہی، یہ جنوبی ہند کی ریاستوں میں بھی عام بات ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy