Fri, 18 Dec 2020 21:01:39
کانگریس کے تنظیمی انتخابات میں صدرپراتفاق رائے پیداکرنے کی کوششیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔کانگریس کی صدرسونیاگاندھی نے 19 دسمبر کو پارٹی کے اعلیٰ قائدین کی ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔
View more
Fri, 18 Dec 2020 20:58:14
سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
View more
Fri, 18 Dec 2020 20:54:45
ی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد مغربی بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان جاری تنازع کے درمیان ایک بار پھر مرکزی حکومت نے آج مغربی بنگال حکومت اور ڈی جی پی کو ایک نیا خط بھیج کر کہا ہے کہ آئی پی ایس کیڈر کے سیکشن 6 (1)کے مطابق 3آئی پی ایس افسروں کو فوراً ریلیز کریں اور اگر اس خط پر عمل نہیں کیا گیا تو مرکزی حکومت اپنے طور پر فیصلہ کرے گی۔
View more
Fri, 18 Dec 2020 20:49:08
22روز سے جاری کسانوں کی تحریک کو آج اس وقت تقویت ملی جب سپریم کورٹ نے کہا کہ احتجاکرنا کسانوں کا حق ہے بشرطیکہ احتجاج پرتشدد نہ ہو۔ نیز عدالت نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ اس معاملے میں قوانین کی جوازیت پر غور نہیں کرے گی۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 18:58:15
اتراکھنڈ میں نینی تال ہائی کورٹ نے ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) میں گڑبڑی کے معاملے میں کانگریس کو جھٹکا دیتے ہوئے ایک اور درخواست خارج کردی۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 18:53:50
اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں جموں کشمیر سے بی ایڈ اور بی ٹی سی کرکے بنیادی تعلیم کے اسکول میں ملازمت کررہے 11 اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، کیونکہ ان اساتذہ پر یہ الزام ہے کہ ان کی ڈگری نیشنل کونسل آف ٹیچرس ایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں ہے۔
View more
Thu, 17 Dec 2020 18:50:50
ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور سوجان پور کے ایم ایل اے راجندر رانا نے کہا ہے کہ ملک سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر کھوکھلا ہوتا جارہا ہے۔ ذات پات، مذہب اور مذہب کے نام پر زہر گھول کرلوگوں کو ڈرانے کا کام کیا جارہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy