Thu, 25 Mar 2021 13:25:46
راجیہ سبھا نے دلی میں لیفٹننٹ گورنر کے اختیارات کا دائرہ وسیع کرنے والے متنازعہ ’دلی قومی راجدھانی خطہ حکومت (ترمیمی) بل 2021 ‘ بدھ کو اپوزیشن کے ہنگامے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کرلیا جس کےبعد اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:22:47
جاپان نے شمالی کوریا کے ذریعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔یہ اطلاع کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:16:08
راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے راجیاسر تھانہ علاقے میں چھتر گڑھ شاہراہ پر فوج کی ایک جپسی پلٹنے اور اس میں آگ لگنے سے 3 فوجیوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہوگئے
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:13:13
مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف بڑی باتیں کرتے ہیں، ہر ایک کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کروانے جیسے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور وہ انہیں کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:07:07
وصولی کیسے کرتے ہیں؟ وصولی میں کس قدر حصہ داری ہوتی ہے؟ اور ان کی تقسیم کیسے کی جاتی ہے؟ اس کا بھرپور تجربہ حزبِ مخالف لیڈر دیوندرفڈنویس کو ہے اوروہ اپنے اسی تجربے کا فی الوقت عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 12:55:02
منگلورو بنگلور ہائی وے پر نیلیاڈی کے قریب کنٹینر ٹرک اور بس کے درمیان پیش آئے المناک حادثہ کے بعد لگی آگ میں ایک شخص زندہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 12:46:26
کوناجے کوڈیجال میں واقع ایک گھر میں پیش آئی چوری کی واردات میں لٹیروں نے 700 گرام سے زائد وزنی سونے کے زیورات اور نقد 7 لاکھ روپوں پر ہاتھ صاف کردیا۔چرائے گئے زیورات کی مالیت کا اندازہ 20 لاکھ روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 12:40:35
ساحلی کرناٹکا کنداپور سے تعلق رکھنے والا چندرا شیکھر پانڈو رنگا سارنگ نامی ایک شخص فالج کا حملہ ہونے کے بعد ریاض سعودی عربیہ کے اسپتال میں گزشتہ ساڑھے تین مہینےسے داخل تھا۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 12:03:04
یوپی کی راجدھانی لکھنؤ کی ایک عدالت نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے9غیر ملکی شہریوں کو ملک میں کورونا کے دور میں رہنما ہدایات کی خلاف ورزیوں کے الزامات میں درج مقدموں سے باعزت بری کر دیا-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy