Sun, 28 Mar 2021 23:44:33
اتر پردیش میں کانپور کے سوروپ نگر علاقے میں واقع ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں اتوار کے روز آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 23:42:29
جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے اپنے ساتھی پر گولی چلا کر ان کی جان لے لی ہے۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 23:39:29
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 75 ویں ایڈیشن میں وطن عزیز سے خطاب کیا۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 23:35:02
آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں پڑوسی ریاست تمل ناڈدسے تعلق رکھنے والے 8 عقیدت مند ہلاک ہو گئے۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 21:15:59
جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی مہم (کاسو) کے دوران ہوئی میڈبھیر میں دو نامعلوم ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 20:54:44
بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے سبب ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کی گئی ہے، تاہم یہ کمی کافی کم ہے کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی کیمتوں میں ایک لمبے وقت تک ہر روز اضافہ ہوتا رہا تھا۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 15:12:56
اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کی بیدر یونٹ کے لئے اتوار کو گیارہ اراکین پر مشتمل نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے بعد ایڈوکیٹ سید سُہیل احمد کا ضلع بیدر کےلئے اے پی سی آر کے صدر کے طور پر انتخاب عمل میں آیا، ان کے ساتھ ضلع بیدر کے ہمناباد کے محمد سُہیل اختر کو جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیاجبکہ خزانچی کے طورپر عبدالغفور شیخ کا انتخاب عمل میں آیا۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 11:48:17
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین پانچ اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ معاہدے دونوں ممالک کے مابین وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی موجودگی میں طے پائے ہیں۔ دو طرفہ بات چیت کے بعد بنگلہ دیش میں تعمیر کیے جارہے روپ پور ایٹمی بجلی گھر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ہندوستان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کا افتتاح کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy