ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    فلسطینی صدر محمود عباس کا انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان

    فلسطینی صدر محمود عباس کا انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان

    Fri, 30 Apr 2021 16:03:02 
     فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات کو آئندہ اطلاع تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ محمود عباس نے کہا ’’ہم نے اس وقت تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ مشرقی یروشلم کے فلسطینی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے‘‘۔
    اسرائیل: یہودیوں کے مذہبی مقام پر بھگدڑ، 44 افراد ہلاک

    اسرائیل: یہودیوں کے مذہبی مقام پر بھگدڑ، 44 افراد ہلاک

    Fri, 30 Apr 2021 16:00:29 
     اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔
    برازیل میں کورونا وائرس سے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

    برازیل میں کورونا وائرس سے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

    Fri, 30 Apr 2021 15:58:36 
      برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3101 مزید اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جو امریکہ کے بعد دوسری پوزیشن پر ہے۔
    ؓبنگلورو: حج بھون میں 150آکسیجن اور آئی سی یو بستروں کی سہولت

    ؓبنگلورو: حج بھون میں 150آکسیجن اور آئی سی یو بستروں کی سہولت

    Fri, 30 Apr 2021 15:55:26 
    بنگلورو شہر کے ہیگڈے نگرمیں واقع حج بھون میں کورونا مریضوں کو فوری طبی امداد بہم کروانے کے لئے اس عمارت کی پہلی منزل پر 150آکسیجن بستروں کا انتظام کیا جا رہا ہے ان میں سے 50بستر آئی سی یو وینٹی لیٹر سے آراستہ ہو ں گے۔ یہ اعلان حج بھون کا دورہ کرنے کے بعد سابق وزیر اور مقامی رکن اسمبلی کرشنا بائرے گوڑا نے کیا۔
    ملک کے ہر شہری کو ویکسین مہیا کروانا مودی کی ذمہ داری،  عوام ویکسین لگوانے میں غفلت نہ برتیں: سدارامیا کی اپیل

    ملک کے ہر شہری کو ویکسین مہیا کروانا مودی کی ذمہ داری، عوام ویکسین لگوانے میں غفلت نہ برتیں: سدارامیا کی اپیل

    Fri, 30 Apr 2021 15:50:42 
    سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملک کے ہر شہری کو کورونا وائرس سے بچنے کا ویکسین مہیا کروائے اس ملک کے لئے ایک یادو کروڑ ویکسین منگوانے سے کا م چلنے والا نہیں ہے بلکہ مودی کو کسی بیرو ن ملک کمپنی سے بات کر کے ملک کی آبادی کے حساب سے ویکسین منگوانے ہوں گے ورنہ ملک کے شہریوں کوکورونا کے مضر اثرات سے بچانا شاید مشکل ہو جائے گا۔
    مہاراشٹرا میں نہیں تھم رہاہے کورونا کاقہر ، پابندیوں کو 15 مئی تک بڑھائے گی ادھو حکومت

    مہاراشٹرا میں نہیں تھم رہاہے کورونا کاقہر ، پابندیوں کو 15 مئی تک بڑھائے گی ادھو حکومت

    Fri, 30 Apr 2021 15:44:04 
    ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اثراور جاری لاک ڈاؤن کولے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔
    روس نے ہندوستان کو 20 ٹن طبی سامان فراہم کیا

    روس نے ہندوستان کو 20 ٹن طبی سامان فراہم کیا

    Fri, 30 Apr 2021 15:41:01 
    روس نے جمعرات کے روز ہندوستان کو 20 ٹن طبی سامان مہیا کیاہے جس میں آکسیجن، وینٹی لیٹر اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ امداد ہندوستان کو روس نے ایک ایسے وقت میں فراہم کی ہے جب اس ملک کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
    آکسیجن کی قلت کے معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ مرکز پر ہوا برہم

    آکسیجن کی قلت کے معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ مرکز پر ہوا برہم

    Fri, 30 Apr 2021 15:36:11 
    ہندوستان میں آکسیجن کی قلت کے بعد عدالت بھی سرگرم ہے۔ راجدھانی دہلی میں ہوئی آکسیجن کی کمی کو لے کر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی جس میں دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومت نے مرکز پر آکسیجن سپلائی اٹکانے کا الزام عائد کیا ہے، ساتھ ہی دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی حکومت صرف حکم ہی جاری کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے بھی کہا ہے کہ آکسیجن سپلائی کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اس پر عدالت نے مرکزی حکومت
    ملک میں کل 3 لاکھ 86 ہزار کورونا کے نئے مریض پھر بھی آئی پی ایل اور  انتخابات ہوتے رہے

    ملک میں کل 3 لاکھ 86 ہزار کورونا کے نئے مریض پھر بھی آئی پی ایل اور انتخابات ہوتے رہے

    Fri, 30 Apr 2021 12:43:54 
    ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہےاور ہر روز کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔کل یعنی جمعرات کو کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ رہی اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ رہی۔ کل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2,97,540 رہی جو متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد سے بہت کم تھی اور یہ پہلو تشویش کا ہے۔