Tue, 11 May 2021 11:55:26
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی ۔ جمعیت علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی سمیت دیگر سرکردہ علماء اور مسلم قائدین مسلمانوں نے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر احتیاط کریں اور مختصر جماعت بناکر عید ک نماز ادا کریں ۔
View more
Tue, 11 May 2021 11:04:58
سینہ میں درد کے ساتھ کارکلا سرکاری اسپتال میں داخل کی گئی منجولا نامی خاتون کی موت واقع ہوگئی، جس کے بعد فوت شدہ خاتون کے کے گھر والوں نے پولیس اور اسپتال کے ڈاکٹروں کو اس موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
View more
Tue, 11 May 2021 10:37:07
ریاست کرناٹک میں تیزی سے پھیلتی ہوئی کووڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے اور اس وبا کی زنجیر کو توڑنے کیلئے لا ک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے 10؍ مئی تا 24؍ مئی 14 دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن کل سے ریاست بھر میں نافذ ہوچکا ہے۔ پہلے ہی دن ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا میاب رہا ۔ اس دوران ریاست بھر سے بالخصوص بنگلورو کی مضافات سے پولیس زیادتی اور زبردستی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
View more
Mon, 10 May 2021 17:52:51
راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی چین توڑنے کے لئے آج صبح 5بجے سے لے کر 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔ اس مدت کے دوران، ہنگامی اور ضروری خدمات، میڈیکل، دودھ اور دیگر ضروری خدمات کے لئے رعایت رہے گی۔
View more
Mon, 10 May 2021 17:39:18
عالمی وبائی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لئے پیر کی صبح سے دو ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن عمل میں لایا گیا ہے، حالانکہ اس دوران کچھ ضروری خدمات اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔
View more
Mon, 10 May 2021 17:31:37
کمیونٹی میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر ربانی طارق کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی صورت میں ہی کورونا کی یہ دوسری لہر ایک دو ماہ میں تھم سکتی ہے۔
View more
Mon, 10 May 2021 17:08:22
لاک ڈاون میں ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے پیدل چل کر بازار جانے اور سواریوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت میں ایس ڈی پی آئی نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر نام پیش کئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے دور دراز کے لوگوں کو بازار آنے میں دشواری ہورہی ہیں۔ اس لئے سواریوں کو آنے جانے کی چھوٹ ملنی چاہئے۔
View more
Mon, 10 May 2021 17:04:25
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کے روز کورونا وبا کے درمیان ہندوستان کو غیر ملکی امداد لینے کے لئے مرکزی حکومت پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ حکومت نے اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "مرکزی حکومت کا بیرونی ممالک سے حمایت ملنے پر بار بار سینہ ٹھوکنا مایوس کن ہے۔ اگر مودی سرکار نے اپنا کام کیا ہوتا تو ایسی نوبت نہیں آتی۔"
View more
Mon, 10 May 2021 17:00:05
سرسا سمیت پورے ہریانہ میں محکمہ صحت میں کام کرنے والے تمام زمرے کے ملازمین نے حکومت کے ان کے زیر التوا مطالبات کو منظور نہ ماننے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کالے بلے لگاکر ڈیوٹی کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy