Wed, 12 May 2021 12:31:41
ریاست میں کوروناوائرس کے بے تحاشہ پھیلاؤ کے سبب ریاست گیرلاک ڈاؤن نافذکیاگیاہے،تاکہ کوروناپرقابوپاجائے۔لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی سوری کوسڑک پراترنے کی اجازت نہیں ہے۔اس قسم کی سختی کے باوجودبہت سارے لوگ گاڑیوں میں گھومتے ہوئے نظرآئے،خلاف ورزی کی پاداش میں پولیس سواریوں کو سیزکررہی ہے۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:21:51
ریاست کرناٹک میں کووڈکے معاملات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے،اس دوران وزیراعلیٰ نے تیسری لہرپرقابوپانے کی تیاری کرنے کی صلاح دی ہے۔پہلے کووڈکی دوسری لہرپرقابوپانے کی کوشش کرے پھرتیسری لہرپرقابوپانے کی بات کریں۔یہ باتیں کے پی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے کہی۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:17:50
کورونا کے دوسرے مرحلہ کی روک تھام کے لئے ریاست کرناٹک میں جب پہلا لاک ڈاؤن 24/اپریل تا 12مئی نافذ کیا گیا تو اکثر مہاجر مزدور یہ سوچ کر اپنے آبائی وطن نہیں گئے کہ دو ہفتے کیسے بھی کٹ جائیں گے اور حکومت نے تعمیری کاموں کی اجازت دے رکھی تھی۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:12:45
وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانےاہم اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نہایت سنگین صورتحال سے دوچار مریضوں کے علاج معالجہ کی راہ ہموارکریں،غیرضروری طورپراسپتالوں میں خواہ مخواہ زیادہ دن ٹھہرتے ہوئے علاج کروانے کی بجائے گھروں کوچلے جائیں تاکہ دوسرے سنگین مریضوں کے علاج کے لیے راہ ہموارہوسکے۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:08:06
کورونا وباء کے چلتے جس طرح ملک میں حالات بے قابو ہوتے جارہے ہیں، بھٹکل میں ایسے وبائی دور میں عوام الناس کو وباء سے محفوظ رکھنےاور اُنہیں اس وباء کی زد میں آنے سے بچانے کے لئے موبائل کلینک کی شروعات کی گئی ہے جس کا افتتاح منگل شام کو عمل میں آیا۔ اس کلینک کے ذریعے وین الگ الگ محلوں کا دورہ کرے گی اور کوئی بھی مریض پائی جانے کی صورت میں اُن کے گھر پہنچ کر اُن کا علاج کرے گی۔ تاکہ
View more
Tue, 11 May 2021 17:11:07
بھٹکل میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ضلع و تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مسلسل کوشاں ہے اور کل یا پرسو آنے والی عید الفطر کی نماز کو بھی لے کر انتظامیہ سے اجازت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس بات کی جانکاری تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے دی۔
View more
Tue, 11 May 2021 16:34:04
کورونا وبا ءکے سبب ہلاکتوں اور لاک ڈاؤن سے درپیش مشکلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نظام زندگی مفلوج ہے، پیٹ کی آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے، ضرورتوں نے لا چارو بے بس کردیا ہے، اگر یہ سلسلہ دراز ہوا تو جو لوگ ابھی ناؤنوش کے محتاج ہیں کیا بعید کل وہ اپنی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے مجرم بھی نہ بن جائیں ۔ حالات کی نزاکت اور قدرتی آفت کے بیچ رمضان المبارک کا مہینہ بھی سایہ فگن ہے۔ رحمتوں کا سلسلہ جاری
View more
Tue, 11 May 2021 13:00:39
10؍ مئی کے نئے لاک ڈاؤن سے پولیس کو ریاستی حکومت کی جانب سے سخت ہدایت دی جاچکی ہے ، ان پر عمل کرنا پولیس کا کام ہے، اب پولیس اس پر توجہ دیتے ہوئے صبح 7 بجے سے ہی موٹر سائیکل سواروں پر ظلم کررہی ہے اور ہر بے کار گھومنے والے کی گاڑی کو پکڑ کر سیدھے پولیس تھانہ پہنچارہی ہے اور وہاں کسی پر جرمانہ عائد کیا جارہاہے تو کسی کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی اپنی گاڑیاں دینے کی بات کہتے ہوئے واپس روانہ کررہی
View more