Tue, 25 May 2021 21:20:09
سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے مابعد تشدد سے متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی روکنے، معاوضہ دینے اور باز آبادکاری کرنے سے متعلق ایک مفاد عامہ کی عرضي پر آج مرکز اور ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا،
View more
Tue, 25 May 2021 17:18:56
سنیچر، اتوار اور پیر تین دن مکمل لاک ڈاون کے بعد آج منگل کو ضروری اشیاء کی خریدو فروخت کے لئے صبح چار گھنٹوں کی دی گئی چھوٹ میں عوام کا ایک ہجوم بازاروں میں دکھائی دیا اور سڑکوں پر سواریوں کی بہت زیادہ ہلچل نظر آئی جس کو دیکھتے ہوئے صبح نو بجے سے پہلے ہی پولس نے سواریوں کو روکنا شروع کردیا، کئی لوگوں کو واپس جانے کہا گیا تو کئی لوگوں کی سواریوں کو ضبط کرلیا گیا، جبکہ کئی ایک پر جرمانہ ع
View more
Mon, 24 May 2021 22:41:40
ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے بڑھتے معاملات اورمنگل کو لاک ڈاون میں دی جانے والی چار گھنٹوں کی چھوٹ کو دیکھتےہوئے بھٹکل میں پیر رات سےہی ضروری اشیاء کی دکانوں اور سوپر مارکٹوں کے باہر پولس پیشگی اقدامات کے طور پر حفاظتی انتظامات کرنے میں جُٹ گئی ہے۔ اُن دکانوں اور سوپر مارکٹوں کے باہر جہاں عوام کی بھیڑ جمع ہونے کا خدشہ ہے، پولس نے بیری کیڈ لگاتےہوئے عوام کے لئے پارکنگ کا مناسب بندوبست کرنے
View more
Mon, 24 May 2021 19:45:02
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے اپنے ایک حالیہ بیان میں ملک کی جمہوری طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر مرکزی حکومت کے ان اقدامات کی مزاحمت کریں جن کی وجہ سے جزیرہ لکشدیپ کے باشندگان کی مذہبی، ثقافتی و لسانی شناخت اور شہری حقوق خطرے میں پڑ گئی ہے۔
View more
Mon, 24 May 2021 19:37:05
سوشیل ڈیموکریتک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے 26مئی 2021کو "جمہوریت کیلئے یوم سیاہ"کے نام سے سمیوکتا کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی طرف سے کسانوں کے جدوجہد کے چھ ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کا مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 24 May 2021 19:32:10
ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کورونا وبا کے دوران میں ہندوتوا پسند افراد ماحول کو خراب کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دے رہے۔ تازہ معاملہ مراد آباد سے سامنے آیا ہے جہاں خود کو گئو رکشک (گائے کے محافظ) بتانے والے ایک گروپ نے مسلم نوجوان محمد شاکر کی بے رحمی کے ساتھ پٹھائی کر دی۔ اس پر گئوکشی کا الزام عائد کیا گیا، حالانکہ میڈیا
View more
Mon, 24 May 2021 19:26:54
غربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے برسراقتدار ہونے کے بعد بی جے پی کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ یکے بعد دیگرے اس کے لیڈران پارٹی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 24 May 2021 19:22:09
بہار میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے، لیکن اب بھی نئے مریضوں کی تعداد روزانہ ہزاروں میں سامنے آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بھی 4002 نئے کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اس درمیان 107 لوگوں کی موت بھی واقع ہو گئی۔
View more
Mon, 24 May 2021 18:56:17
کیرالہ کی پندرہویں اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 4 جون کو مالی سال 2021-22 کے لئے نظرثانی شدہ بجٹ پیش کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 24 مئی سے 140 نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے ساتھ شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ کے این بال گوپال 14 جون کو ختم ہونے والے اس 14 روزہ اجلاس میں 4 جون کو بجٹ اور اکاؤنٹ پر ووٹ پیش کریں گے۔ پروٹیم اسپیکر پی ٹی اے رحیم نئے ایم ایل اے کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy