Sun, 23 May 2021 21:28:51
سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان ہونے چاہیے یا نہیں اس تعلق سے مرکز ی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں تمام ریاستوں کے وزراء تعلیم نے کہا کہ امتحان ہونے چاہیے، جبکہ دہلی حکومت کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ پہلے امتحان دینے والے طلباء کو ٹیکہ لگے اس کے بعد امتحان ہوں۔
View more
Sun, 23 May 2021 20:08:20
بھٹکل کے دیہی علاقوں سمیت اُترکنڑا میں ایک طرف کورونا کے معاملات میں روزبروز اضافہ دیکھا جارہا ہے، تو وہیں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم دیگر اداروں کے اشتراک سے بھٹکل میں موبائل کلینک کی شروعات کرتے ہوئے کورونا پر قابو پانے بے حد متحرک نظر آرہا ہے۔
View more
Sun, 23 May 2021 19:03:16
ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ کی شام کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں کُل 1200 افراد کی کووڈ جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سرسی تعلقہ میں تازہ متاثرین کی تعداد 184 ہے جو ضلع بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر کاروار ہے جہاں 132 معاملے نکلے ہیں۔ اس کے علاوہ انکولہ 36، کمٹہ 89، ہوناور59، بھٹکل 64، سداپور 113، یلاپور 62، منڈگوڈ 174، ہلیال 179 اور جوئیڈا م
View more
Sun, 23 May 2021 18:58:23
سرسی کے پنڈت سرکاری ہاسپٹل میں آکسیجن کی سپلائی میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے آکسیجن لیکیج ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اسپتال میں داخل گیارہ مریضوں کو فوری طور پر دوسرے ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 22 May 2021 19:33:16
مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد دس روزہ عظیم الشان آن لائن تحفظ القدس کانفرنس کی افتتاحی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست اعلیٰ اور مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدرشیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی صاحب نے فرمایا کہ بیت المقدس وہ مقدس مقام ہے جہاں سے خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا سفر کرایا گیا اور پیغمبر اسلامﷺ نے
View more
Sat, 22 May 2021 19:30:21
مہاراشٹر کے گردابی طوفان سے متاثرہ علاقہ کونکن کے دورے پر حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے کی جا رہی تنقید کے درمیان وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ وہ کم از کم زمینی طور پر حالات کا جائزہ تو لے رہے تھے، ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی سروے تو نہیں کر رہے تھے۔ ان کے اس بیان کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کی طرح دیکھا جا رہا ہے، جنہوں نے اس ہفتہ تاؤتے طوفان کے بعد حال ہی میں گجرات کے کچھ علاقوں
View more
Sat, 22 May 2021 19:25:50
ہندوستان میں کورونا کا قہر پہلے ہی جاری تھا، اب بلیک فنگس نے لوگوں کو دہشت زدہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بیشتر معاملوں میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریض ہی اس بلیک فنگس کا شکار ہو رہے ہیں، لیکن ایسے بھی کئی معاملے سامنے آئے ہیں جب ایسے لوگ بھی بلیک فنگس کی زد میں آ گئے ہیں جو کورونا سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔
View more
Sat, 22 May 2021 19:22:10
ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کی موت ہوئی ہے۔ یہ جانکاری ڈاکٹروں کے ادارہ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) نے دی ہے۔ آئی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کورونا سے 420 ڈاکٹروں کی جان گئی ہے، اس میں دہلی کے 100 ڈاکٹرس بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد سب سے زیادہ بہار میں 96 ڈاکٹروں نے اپنی جان گنوائی ہے۔
View more
Sat, 22 May 2021 19:15:15
ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان مرکزی حکومت کی ناکام کے حوالہ سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے بلیک فنگس، ویکسین اور ادویات کی قلت کے حوالہ سے مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy