Fri, 21 May 2021 19:09:29
اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کے وبا کی دوسری لہر کا شکار ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک دو لاکھ 91 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ 30 لاکھ 27 ہزار 925 افراد زیر علاج ہیں۔
View more
Fri, 21 May 2021 19:03:56
تہلکہ میگزین کے بانی ترون تیج پال کو گوا کی ایک عدالت نے عصمت دری کے الزام سے بری کردیا ہے۔ تیج پال جو ضمانت پر رہا ہے ان پر 2013 میں گوا میں ایک فائیو اسٹار ریسارٹ میں ایک کانفرنس کے دوران ایک جونیئر ساتھی کے ساتھ عصمت دری کا الزام عائد کیا تھا۔
View more
Fri, 21 May 2021 18:53:55
کورونا وبا کے درمیان ہندوستان میں بلیک فنگس کا قہر شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات سمیت کئی ریاستوں میں بلیک فنگس نے اپنا پاؤں تیزی کے ساتھ پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے 7 ریاستوں نے اسے وبائی مرض بھی قرار دے دیا ہے۔ اس بلیک فنگس کی خطرناکی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں اب تک اس کے 7251 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 219 کی موت بھی واق
View more
Fri, 21 May 2021 18:44:45
ملک میں کووڈ- 19 کے مریضوں میں میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ ماسک میں نمی تصور کیا جارہا ہے۔ سینئر امراض چشم ڈاکٹر ایس ایس لال نے آج یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ میوکورمائکوسس(بلیک فنگس) نامی اس بیماری کے ہونے کے پیچھے طویل عرصے تک کیا گیا ماسک کا استعمال ہوسکتا ہے۔ ماسک پر جمع ہونے والی گندگی کے ذرات کی وجہ سے آنکھوں میں فنگل انفیکشن ہونے کا اندیشہ ہوتاہے۔ ماسک
View more
Fri, 21 May 2021 18:41:51
سعودی عرب کے 10452 شہری بین الاقوامی سفر کی اجازت ملنے کے بعد زمینی اور فضائی ذرائع آمدورفت سے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔
View more
Fri, 21 May 2021 18:22:47
ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر سے افرا تفری کا ماحول ہے۔ اسی درمیان حکومت نے یہ مانا ہے کہ ہوا سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ مرکزی حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایروسول اور ڈراپلیٹس کورونا وائرس کے پھیلنے کے اہم اسباب ہیں۔ کورونا سے متاثرہ شخص کے ڈراپلیٹس ہوا میں دو میٹر تک جا سکتے ہیں، جب کہ ایروسول ان ڈراپلیٹس کو 10 میٹر تک آگے بڑھا سکتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ پید
View more