Thu, 20 May 2021 13:33:54
کوروناکی آڑمیں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔اب کرناٹک کی بی جے پی سرکارنئی قومی تعلیمی پالیسی پرسنجیدہ ہوگئی ہے۔سال 2021-22 کے دوران کرناٹک میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لیے رہنما اصول تیار کرنے کے لیے ایک ماہر پینل تشکیل دیاجائے گا۔ یہ پینل مارکنگ ماڈل ، آن لائن تعلیم ، آف لائن تعلیم ، اساتذہ کی تربیت ، بجٹ کے استعمال اور دیگر بہت سے متعلق امور کی نگرانی کرے گا۔
View more
Thu, 20 May 2021 13:25:54
بنگلورو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں کورونا کے ضمن میں جاری لاک ڈاؤن 24مئی کے بعد بھی جاری رہنے کی توقع ہے ۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متعلق رپورٹس پر غور کرتے ہوئے دو تین دنوں میں لاک ڈاؤن کو کسی ایک نئی تاریخ تک جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
View more
Thu, 20 May 2021 12:45:18
عید کی خوشیاں منانے کے بعد اکثر و بیشتر شہر میں شادیوں کا سیزن شروع ہوجاتا ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن نے عید الفطر سے عین قبل ہی شہر میں طئے کئے جانے والے کئی رشتوں کو ایک بار پھر شادیوں کی تقاریب کو ملتوی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
View more
Thu, 20 May 2021 12:24:50
وزیراعلیٰ نے کووڈ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کے لئے 1250کروڑ روپئے مالی امداد پیکیج کا اعلان تو کیا ہے لیکن چاروں طرف سے اپوزیشن لیڈر اس پر تنقید کررہے ہیں۔اس پیکیج کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ حکومت کے اس پیکیج کے اعلان سے ہم مطمئن نہیں ہیں کیونکہ پچھلے سال بھی کووڈ وباء کے دوران اسی طرح کے پیکیج کا اعلان کیاگیا تھا لیکن یہ رقم آج تک مستفیدین کو
View more
Thu, 20 May 2021 12:19:08
لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی جانب سے ظالمانہ لاٹھی چارج الزام سے متعلق پولیس کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی اپیل کرنے والی مفادعامہ کی عرضی(پی آئی ایل)کوریاستی ہائی کورٹ نے خارج کردیا۔
View more
Thu, 20 May 2021 12:07:52
گھرمیں خاموش بیٹھے رہنے کی بجائے سرکاری کاموں میں سرگرم حصہ لیں ورنہ وزیراعلیٰ کی کرسی خالی کریں۔ چیف منسٹربی ایس ایڈی یورپاسے یہ مطالبہ بی جے پی کے باغی رکن اسمبلی بسواراج پاٹل یتنال نے کیا۔
View more
Thu, 20 May 2021 11:58:24
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے مودی حکومت کی جانب سے کورونا مینجمنٹ سے متعلق کی جارہی لاپروائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں وبا کے انتظام کے بجائے بیرون ملک اپنی امیج چمکانے کے ساتھ ساتھ اوچھی سیاست کررہی ہے۔
View more
Thu, 20 May 2021 11:55:25
جو لوگ کورونا سے صحت یاب ہوچکے تھے، ا ب وہ بلیک فنگس کے شکار ہورہے ہیں۔ کئی ریاستوں میں بلیک فنگس میوکور مائی کوسس کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
View more
Thu, 20 May 2021 11:48:00
وزیر اعظم نے سمندری طوفان ٹاوکتےسے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے گجرات کا دورہ کیا وزیرا عظم نے گجرات اور دیو میں طوفان سے متاثرہ علاقوں اونا،گیر-سومناتھ، جعفرآباد امریلی، مہوا،بھاؤ نگرکا فضائی سروے کیا- بعد ازاں وزیر اعظم نے گجرات اور دیو میں راحت اور بازآباد کاری کیلئے جاری اقدام کا جائزہ لینے کیلئے احمد آباد میں میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy