Thu, 01 Jul 2021 11:02:28
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اپنے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کوایکس گریشیا رقم دینے کی پابند ہے۔
View more
Thu, 01 Jul 2021 01:02:30
کیا یوگا گرو رام دیو پر مودی حکومت مہربان ہے ؟ یہ سوال اس لئے ذہنوں میں پیدا ہورہا ہے کیونکہ خبر ملی ہے کہ بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی کو کسانوں کا سارا ڈاٹا حاصل کرنے اور اسے ایک ’ایپ‘ میں جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اسمارٹ فارمنگ کے نام پر مرکز کی مودی حکومت نے ’پتنجلی‘ کو اس کام کا ٹھیکا دیا ہے کہ کسانوں کی ڈیموگرافک جانکاریوں سمیت ان کی زمینوں میں اگنے والی
View more
Thu, 01 Jul 2021 00:59:27
مرکزی حکومت نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے یکم مئی 2021 کو ایک نئی ٹیکہ کاری پالیسی نافذ کی تھی۔ اس پالیسی کے تحت 18 سے 44 سال کے لوگوں کے لیے ٹیکہ خریدنے کا ذمہ ریاستی حکومتوں کو دیا گیا تھا۔ لیکن اس پالیسی کی وجہ سے ٹیکہ کاری کی رفتار میں کمی ہونے لگی۔
View more
Thu, 01 Jul 2021 00:56:01
کیرالہ کے سینئر کانگریس رکن اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ ترووَنچور رادھاکرشنن کو ایک نامعلوم شخص کا خط ملا ہے جس میں انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ریاستی کانگریس صدر کے. سدھاکرن اور اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسن نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی فوری جانچ کا مطالبہ کیا۔
View more
Thu, 01 Jul 2021 00:45:53
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز یوگا گرو سوامی رام دیو کو ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق ’ایلوپتی بمقابلہ آیور وید‘ تنازع میں اپنے بیان کی نقل ( ٹرانسکرپشن) اور ویڈیو فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کے دوران رام دیو سے متعلق بیان کی ویڈیو اور نقل کی فراہمی کی ہدایت جاری کی ہے۔
View more
Thu, 01 Jul 2021 00:39:09
زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کے مظاہرہ کو سات مہینے ہو چکے ہیں۔ اسی درمیان یو پی گیٹ غازی پور بارڈر پر صبح کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان مار پیٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس میں گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور کچھ لوگوں کے چوٹ لگنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 01 Jul 2021 00:32:18
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔ کورونا بحران کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں فی الحال محدود پیمانے پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور یہ پابندیاں 30 جون کو ختم ہو رہی تھی۔ تاہم، گھریلو پروازوں پر عائد پابندیاں پہلے ہی ختم کر دی گئی ہیں۔
View more
Thu, 01 Jul 2021 00:27:36
کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سرمایہ داروں سے گہرے تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے وہ ملک کا نفع و نقصان سمجھ پانے سے قاصر ہیں۔ کانگریس نے یہ حملہ رام دیو کی کمپنی پتنجلی کی ملکیت والی روچی سویا کے بے تحاشہ منافع کے حوالہ سے کیا ہے۔
View more
Thu, 01 Jul 2021 00:25:01
تریپورہ میں بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حلیف انڈیجینس پیپلس فرنٹ آف تریپورہ کے ایک رکن اسمبلی کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سِمرا-1 اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی وِرشکیتو دیو ورما نے ذاتی وجہ بتا کر منگل کی شام رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy