Thu, 19 Aug 2021 00:08:50
سشمیتا دیو نے کہاہے کہ کانگریس قیادت کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ کوئی ناراضگی اور غصہ بالکل نہیں، سشمیتادیونے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ سونیا گاندھی کا آشیرواد مجھ پر کہیں نہ کہیں ضرور ہوگا۔
View more
Thu, 19 Aug 2021 00:05:49
دہلی کمیشن برائے خواتین نے ایک ایسے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جو سوشل میڈیا پر مسلم لڑکیوں کے ساتھ ریپ کی بات کرتا ہے۔ مسلمان لڑکیوں کے نمبر انسٹاگرام پر ایک شخص نے عام کیا اور ان کے خلاف گالیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔
View more
Thu, 19 Aug 2021 00:02:24
سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی تنازعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکز اور مغربی بنگال حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
View more
Wed, 18 Aug 2021 23:59:30
بھارت اورافغانستان کے درمیان صدیوں سے تجارتی تعلقات رہے ہیںلیکن طالبان کے افغانستان کے اقتدار پر قابض ہونے کے ساتھ ہی بھارت کے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
View more
Wed, 18 Aug 2021 23:53:13
ہندوستان میں کورونا پر کچھ حد تک قابو ضرور پا لیا گیا ہے، لیکن ملک بھر سے کئی ایسی تصویریں سامنے آتی رہتی ہیں جو کورونا کی تیسری لہر کو دعوت دیتی ہوئی دکھائی پڑتی ہے۔
View more
Wed, 18 Aug 2021 23:50:40
سماج وادی پارٹی (ایس پی) رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف درج مقدموں کو فرضی قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کا مطالبہ کرنے والے آر ٹی آئی کارکن اب اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے پر غور کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 18 Aug 2021 23:47:55
عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کی کم ہوتی شرح کے پیش نظر لمبے عرصے سے بند چل رہے اتر پردیش کے اسکول جلد ہی بچوں سے گلزار ہونے والے ہیں۔
View more
Wed, 18 Aug 2021 23:45:25
کورونا انفیکشن کی پہلی لہر کے بعد سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چہل پہل ہو سکتی ہے، کیونکہ گزشتہ سال مارچ میں بند ہونے والی جسمانی طور پر سماعت جلد شروع ہو سکتی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنّا نے بدھ کو ٹیلی کام چارج سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران اس بات کا اشارہ دیا۔
View more
Wed, 18 Aug 2021 23:41:39
جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں آٹھویں محرم کے ماتمی جلوس کی برآمدگی کے دوران پیدا شدہ صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دو پولیس تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اووز) سمیت تین افسروں کو اٹیچ، جبکہ چھ دیگر افسروں کو تبدیل کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy