Tue, 01 Feb 2022 00:04:10
سپریم کورٹ گروگرام نماز معاملے میں ہریانہ کے افسران پر توہین عدالت کی عرضی پر جلد ہی سماعت کے لیے تیار ہے۔ چیف جسٹس (سی جے آئی) این وی رمنا نے کہا کہ وہ مناسب بنچ کے سامنے کیس کی فہرست دیں گے۔ راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد ادیب نے یہ عرضی دائر کی ہے۔
View more
Tue, 01 Feb 2022 00:01:02
حیدرآباد انکاؤنٹر کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے رپورٹ داخل کر دی ہے۔ دو سال بعد یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 23:55:17
موٹر بائکس میں لگائے گئے لوگوں کو پریشان کرنے والی آوازوں کے سائلینسرس کے خلاف منی پال پولیس کی طرف سے مہم چلائی گئی اور 71 ممنوعہ سائلینسرس کو ضبط کرنے کے بعد انہیں جے سی بی کے تلے کچل کر تباہ کر دیا گیا۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 19:51:30
تعلقہ کے بینگرے نیشنل ہائی وے پر دو موٹر بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو کو بھٹکل سرکاری اسپتال کے بعد کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 18:12:30
اڈپی کے سرکاری ویمنس پی یو کالج میں پچھلے ایک مہینے سے چل رہے مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے کا تنازع اب مزید پیچیدہ ہوگیا ہے ، کیونکہ کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر اور رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ نے ایک نیا فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کی اجازت کے لئے کلاس روم سے باہر رہ کر احتجاج کر رہی طالبات اور میڈیا کے نمائںدوں کو یکم فروری سے کالج احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی ۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:49:55
کرناٹک لیجسلیٹو کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر مسلم اراکین میں سے کسی کو مقرر کرنے کے مطالبے کو کانگریس قیادت کی طرف سے نظر انداز کردیئے جانے کے بعد کرناٹک کے مسلم حلقوں میں کانگریس سے سخت ناراضگی کو دیکھتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان نے سابق ریاستی وزیر اور منگلورو ساؤتھ کے رکن اسمبلی یوٹی قادر کوکانگریس لیجسلیچر پارٹی کا نائب رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:41:37
منی پور میں اسمبلی الیکشن کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہی بی جے پی کو بڑے پیمانے پر احتجاج اور بغاوتوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ٹکٹ نہ ملنے پر جہاں کئی سابق وزیروں، موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی ذمہ داروں کےمستعفی ہوجانے کی اطلاعات مل رہی ہیں وہیں دوسری جانب ان کے حامیوں نے منی پور کے مختلف علاقوں میں پارٹی کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:32:28
کووڈ 19 وبا کے خلاف جاری ہندوستان کی لڑائی کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ابھی تک اس بارے میں غیر یقینی کی صورتحال ہے کہ وائرس سے نمٹنے کی یہ جنگ کب ختم ہوگی ۔ ملک اس وقت وبائی مرض کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ملک نے کورونا وائرس کے مختلف ویرئنٹس کا سامنا کیا ہے۔ کورونا کی دوسری تباہ کن لہر کے دوران جہاں ایک جانب وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ نے تباہی مچا دی تھی، وہیں اس کے
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:21:18
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیگاسس اسپائی ویئر کیس کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے طنز کیاہے کہ حکومت 2024 کے انتخابات سے قبل مبینہ طور پر دو گنا قیمت پر نیا اسپائی ویئر حاصل کر سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy