Sat, 29 Jan 2022 21:46:48
کانگریس نے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس پر آئی ایک نئی رپورٹ کے حوالے سے مرکز کی مودی حکومت پر ہندوستانی جمہوریت کو ہائیجیک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ کام ملک سے غداری ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:44:10
اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے امیدوار بھرپور طریقے سے مہم جوئی میں مصروف ہیں۔ جیل میں قید سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی اہلیہ اور وہ خود میدان میں ہیں۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:40:20
بہار میں مقامی بلدیاتی کوٹے سے قانون ساز کونسل کی 24 سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کے سلسلے میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اہم اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے درمیان 24 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں اتفاق ہونے کے ساتھ ہی طویل عرصے سے جاری کشمکش کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:36:45
بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سبھی اپوزیشن پارٹیوں کی منشاء ہے، مگر سماجک پریورتن سنیکت مورچہ کے علاوہ کسی پارٹی کے پاس ایسا متبادل نہیں ہے کہ بی جے پی کو ٹھوس جواب دے سکیں، جبکہ سماجک پریورتن مورچہ کے بغیر کسی پارٹی کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:33:11
مہاراشٹر میں ہفتہ کی صبح تقریباً 10.30 بجے نندوربار کے پاس گاندھی دھام-پوری ہفتہ وار سپرفاسٹ ایکسپریس ٹرین کی پینٹری میں آگ لگ گئی۔ مغربی ریلوے نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:27:37
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع کے ایک گاؤں میں ایک دلت نوجوان کو دبنگوں کی دھمکی کے بعد پولیس کے سائے میں بارات نکالنا پڑی۔ این ڈی ٹی وی میں شائع رپورٹ میں پولیس افسر کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ مناسا تھانہ علاقہ کے سارسی گاؤں میں دبنگوں نے دلت دولہے کو گھوڑے پر چڑھ کر بارات نہیں نکالنے کی دھمکی دی تھی۔ شکایت موصول ہونے پر پولیس افسران گاؤں پہنچے اور ڈی جے بجا کر دھوم دھام سے بارات نکلوائی۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:24:36
جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر یعنی اسپائی ویئر پیگاسس کے معاملہ میں مودی حکومت ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ مودی حکومت نے 2017 میں میزائل سسٹم سمیت ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 2 بلین ڈالر کے دفاعی سودے کے تحت ہی اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کو بھی خریدا تھا۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:17:01
یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہم جوئی کے دوران پرچے تقسیم کرنے کے خلاف گزشتہ روز اکھلیش یادو نے حملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ امت شاہ کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لئے پرچے تقسیم کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔
View more
Sat, 29 Jan 2022 21:12:56
جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے سودے پر نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں نئے انکشاف کے بعد کانگریس پارٹی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک مرتبہ پھر حملہ آور ہو گئی ہے۔ کانگریس نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا ان انکشافات پر دفتر وزیر اعظم (پی ایم او) کوئی جواب دے گا؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy