Mon, 31 Jan 2022 12:04:45
) اسپین کے رافیل نڈال نے دو سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اتوار کو پانچ سیٹ کے میراتھن مقابلے میں روس کے ڈینیل میدویدیف کو 2-6، 6-7(5)، 6-4، 6-4 7-5 سے شکست دے کر ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا،
View more
Mon, 31 Jan 2022 12:00:44
پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان کانگریس آج بے تحاشا مہنگائی، کسانوں اور بے روزگاروں کے مسائل اور فوجیوں کے مسائل پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو گھیرے گی اور ان معاملوں پر اس سے سوال کرے گی۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 11:55:18
آج سے شروع ہونے والا بجٹ اجلاس ہنگامہ دار رہنے کا امکان ہے، کیونکہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے حزب اختلاف کسی بھی مدے پر حکومت کو گھیرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑے گی۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدرجمہوریہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کریں گے اور آج ہی اقتصادی جائزہ پیش کیا جائے گا۔ کل یعنی یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سال 2022-23 کی بجٹ سفارشات پیش کریں گی۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 11:01:18
ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کے نرگند میں ایک مسلم نوجوان سمیر شاہ پور کے قتل میں ملوث شرپسندوں کو بچانے کی کوشش کرنے کا پولس پر الزام عائد کرتے ہوئے کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے قتل کی جانچ کے لئے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی قیادت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
View more
Mon, 31 Jan 2022 00:06:00
یہاں موڈ بھٹکل کے قریب ماروتی نگر نیشنل ہائی وے 66 پر ایک اسکوٹر حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت تعلقہ کے شرالی کے رہائشی مہیش منجوناتھ نائک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ اتوار شام قریب 8:45 بجے پیش آیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 20:57:49
تعلقہ کے مرڈیشور میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت اُترپردیش کے سون بھدرا کے رہنے والے رادھے سُکن (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:29:52
ہندوتوادی عناصر کی جانب سے انتخابی موسم کے دوران بھی مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اتراکھنڈ کے ہریدوار اور چھتیس گڑھ کے رائے پور کی طرز پر اب یوپی کے الہ آباد میں دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:25:53
پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لیے دائر عرضیوں میں سے ایک کے عرضی گزار وکیل ایم ایل شرما نے سپریم کورٹ میں ایک اور ضمنی درخواست دائر کی ہے۔ ’آج تک‘ کے ویب پورٹل پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق عرضی کا یہ حلف نامہ ’نیویارک ٹائمز‘ میں شائع رپورٹ کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jan 2022 19:22:56
مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی 75 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’سب کا ساتھ، سب کا پریاس کے منتر کے ساتھ، ہندوستان نے اپنی 75 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy