Sat, 26 Feb 2022 11:07:07
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:03:12
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت خارجہ پالیسی کے معاملے میں جو اسٹریٹجک غلطی کر رہی ہے، اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا-
View more
Sat, 26 Feb 2022 10:59:46
روس-یوکرین جنگ کے بحران میں پھنسے ہزاروں ہندوستانیوں کی حفاظت، محفوظ واپسی اور بنیادی سہولیات کی مانگ کیلئے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے -عرضی گزار کے وکیل وشال تیواری نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر ضروری سفارتی قدم اٹھانے کی ہدایت دے -
View more
Sat, 26 Feb 2022 07:56:46
تعلیمی اداروں میں حجاب پر جاری تنازع کے درمیان کرناٹک ہائی کورٹ نے ہر روز شنوائی کرتے ہوئے گیارہ دن بعد بالاخر جمعہ کو اس معاملے سے متعلق تمام عرضیوں کی سماعت مکمل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ کی فل بینچ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔توقع ہے کہ ہائی کورٹ اگلے ہفتے کے اواخر تک اس کیس میں اپنا فیصلہ سناۓ گی۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:35:28
یوکرین پر روسی حملے کے بعد یوکرین نے روسی جنگی طیارے مار گرانے اور درجنوں روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ تو پہلے کیا ہی تھا، اب ایک بڑا دعویٰ یوکرین کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:27:59
حجاب تنازعہ کے سبب کرناٹک کے کئی اسکولوں میں مذہبی پوشاک پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہیں اب جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے بھی اپنے اسکولوں میں مذہبی پوشاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:18:44
اتر پردیش پولیس نے انتخابات کے پہلے چار مرحلوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 1137 معاملے درج کیے ہیں۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر کے سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ اب تک انتخابات کے دوران تشدد یا جھڑپوں کی ایک بھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ یہ پولیس کی پیشگی تیاری اور مرکزی نیم فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:15:06
ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملات میں کمی کے ساتھ ہی کووڈ پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔ دہلی میں اب رات کا کرفیو ہٹا دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی اب مسافر بس اور میٹرو میں کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔ دکانیں کھولنے اور بند کرنے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔ یہ فیصلہ ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy