Sat, 26 Feb 2022 21:35:35
محبت کی نشانی کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے آگرہ کے تاج محل کو تعمیر کرانے والے مغل بادشاہ شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل کی اصلیں قبریں دیکھنے کا موقع اتوار سے ملنے جا رہا ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 21:32:55
اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے نام نہاد اشتعال انگیز تقریر معاملے میں جیل میں بند جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو فی الحال راحت نہیں مل سکی ہے۔ عدالت نے اب حکومت سے شریک ملزم یتی نرسمہا نند کے مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں معلومات طلب کی ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 21:14:50
آندھرا پردیش میں ہفتہ کے روز ایک ہوابازی اکیڈمی کا طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں ٹرینی پائلٹ کی موت ہو گئی جس کا نام مہما بتایا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 21:11:49
ڈھائی سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو مسجد حرام و مسجد نبوی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کل جمعہ سے سات سال کی عمر کے بچوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 21:09:41
روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی۔ تمام ممالک کو اس پر ووٹ دینا تھا لیکن ہندوستان نے خود کو اس ووٹنگ سے علیحدہ رکھا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 21:06:50
اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں یوگی حکومت کے پانچ وزرا کا وقار داؤ پر ہے۔ وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، وزیر تعلیم ڈاکٹر ستیش چندر دویدی، وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ، مملکتی وزیر شری رام چوہان اور مملکتی وزیر جئے پرکاش نشاد نے اپنے انتخابی حلقے میں جیت کے لئے پوری طاقت صرف کر دی ہے۔ سب کی نگاہیں یوگی کے وزراء کی سیٹوں پر مرکوز ہیں۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 21:03:13
صدر بائیڈن نے ٹوئٹ کر کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جج کیٹانجی براؤن جیکسن کو سپریم کورٹ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانون کے روشن دماغوں میں سے ایک ہیں اور ایک غیر معمولی جج ہوں گی۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 13:10:19
روس کے ذریعہ یوکرین پر کیے گئے حملے کی پوری دنیا میں شدید مذمت ہو رہی ہے۔ اس تعلق سے اقوام متحدہ نے بھی اپنی ناراضگی ظاہر کی اور حملے کے خلاف دیر رات مذمتی قرارداد لاتے ہوئے ووٹنگ کے لیے ایمرجنسی اجلاس طلب کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy