Sat, 26 Feb 2022 12:07:39
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد حالات مزید دگرگوں ہوتے جارہے ہیں۔ اس وقت روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیش قدمی کرتی چلی جا رہی ہیں اور آخری اطلاع موصول ہونے تک وہ یوکرینی پارلیمنٹ سے محض ۹؍ کلومیٹر کی دوری پر موجود تھیں۔ یہ صورتحال جہاں یوکرین حکومت کیلئے تشویشناک ہے وہیں عالمی برادری کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:55:35
یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبا و طالبات کی ویڈیوز اور تصویریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ وہ یوکرین سے کسی بھی حال میں نکلنا چاہتے ہیں، لیکن کئی طلبا کو ابھی تک کوئی مدد حاصل نہیں ہو پائی ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:53:06
ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے ماڈل-اداکارہ ریا پلئی کے ذریعہ داخل کیے گئے گھریلو تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ریا نے 2014 میں اپنے سابق ’لیو-اِن-پارٹنر‘ لینڈر پیس کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ درج کروایا تھا۔ 6 سال سے چل رہے معاملے میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کومل سنگھ راجپوت نے گزشتہ مہنے فیصلہ سنایا تھا جو اب سامنے آیا ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:47:22
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک سینکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اس درمیان بحر اسود میں ایک جزیرہ کی ہوائی اور سمندری بمباری سے حفاظت کرتے ہوئے یوکرین کے 13 فوجیوں کی شہادت کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فوجیوں نے روسی حملہ آوروں کے سامنے خودسپردگی کے بجائے شہید ہو جانے کا متبادل منتخب کیا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:44:41
شمالی ہند میں گزشتہ کئی دنوں سے دھوپ نکلنے کی وجہ سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ جلد ہی ملک میں ٹھنڈ کی وداعی ہو جائے گی، لیکن جمعہ کی شب موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی۔ دراصل 25 فروری کی شام دہلی اور این سی آر کے کئی حصوں میں تیز بارش ہوئی۔ کچھ مقامات پر جمعہ کی دیر شب ژالہ باری بھی ہوئی اور اس دوران تیز ہوا چلنے سے ٹھنڈ کا اثر ایک بار پھر بڑھ گیا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:40:57
ہندوتوا کارکن ہرشا قتل کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی پرساد نے بتایا کہ ملزمین نے اس واردات کے لئے جو کار استعمال کی تھی وہ ضبط کی گئی ہے جو کرناٹک میں نہیں بلکہ دوسری ریاست میں رجسٹرڈ ہے ۔ اس کے علاوہ واردات کے بعد فرار ہونے کے لئے ایک اور کار کے علاوہ موٹر بائک کا استعمال کیا تھا۔ وہ گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں ۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:35:55
روس کے افسران نے جمعہ کے روز سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم فیس بک کے استعمال پر جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔ یوکرین پر حملہ کو لے کر فیس بک کے ذریعہ روس حامی میڈیا اداروں کے مختلف اکاؤنٹ پر روک لگائے جانے کے بدلے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:33:02
خبروں کے مطابق یوکرین میں 470 سے زائد ہندوستانی طلبہ وہاں سے باہر نکلنے اور پوربنے-سائیریٹ سرحد کے ذریعے رومانیہ میں جمعہ کو داخل ہو گئے ہیں۔کل سفارت خانے نے کہا تھاکہ ہندوستانیوں کو یوکرین کی سرحد سے ہمسایہ ممالک میں لے جایا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:28:56
اسٹیٹ بینک آف انڈیا گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے خام تیل کے بازار میں ابال کے سبب 95000 کروڑ روپیے سے ایک لاکھ کروڑ روپیے کے محصولات کا نقصان ہو سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy