Sun, 22 May 2022 11:17:56
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے راشن کارڈ کو لے کر یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔
View more
Sun, 22 May 2022 11:15:06
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کو دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے آمدنی سے زیادہ ملکیت کے معاملے میں قصوروار قرار دیا ہے۔ اس معاملے میں سزا پر عدالت 26 مئی کو دلیلیں سنے گی۔
View more
Sun, 22 May 2022 11:05:21
گزشتہ کچھ دنوں میں آسام نے موسلادھار بارش کا زوردار قہر دیکھا ہے۔ اب بہار، کیرالہ اور کرناٹک میں بھی بارش اور آسمانی بجلی کا قہر ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا۔
View more
Sun, 22 May 2022 11:00:43
مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ضلع کے سب سے بزرگ سرپنچ پستا بائی چتّر کے بڑے بیٹے بھنور لال جین کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
View more
Sun, 22 May 2022 10:52:06
ملک کے مشہور قتل واقعات میں سے ایک این آئی اے افسر تنزیل احمد کے قتل معاملے میں بجنور کی عدالت نے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تنزیل احمد اور ان کی بیوی کا 2 اپریل 2016 کو گولیوں سے چھلنی کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تنزیل احمد کے قتل معاملے میں ایک ملزم منیر احمد کو گرفتار کیا تھا۔
View more
Sun, 22 May 2022 10:48:08
آج آنجہانی راجیو گاندھی کا یومِ وفات ہے۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے ریاست کے 26 لاکھ 68 ہزار سے زائد کسانوں، بغیر اراضی والے زرعی مزدوروں، مویشی پروروں اور ان شعبوں سے جڑی خواتین کو 1804 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ حکومت راجیو گاندھی نیائے یوجنا کے تحت گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں 11 ہزار 180 کروڑ
View more
Sun, 22 May 2022 10:44:28
’’بی جے پی کا اصل چہرہ اور کردار ایک بار پھر لوگوں کے سامنے آ چکا ہے۔ بی جے پی کے سبھی لیڈران اور خود وزیر اعظم یہ بار بار ظاہر کرنے سے نہیں چوکتے کہ کیسے انھوں نے ایمرجنسی کے دوران مفت راشن تقسیم کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو دو جون کی روٹی بھی انتخابات کو دھیان میں رکھ کر دی گئی تھی، اور اب جب انتخابات ختم ہو گئے ہیں تو لوگوں کے پیٹ پر لات مارنے کی تیاری بھی پوری ہو چکی ہے۔‘‘ یہ بیان کانگری
View more
Sun, 22 May 2022 10:41:58
دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال کو ضمانت دے دی جنہوں نے وارانسی کی گیانواپی مسجد میں شیولنگ کے دعویٰ پر سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کی تھی۔
View more
Sat, 21 May 2022 23:49:57
بہار میں مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں، پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے فصلوں اور مکانات کے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy