Tue, 24 May 2022 12:02:56
سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خان جیل سے رہائی ملتے ہی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایڈوکیٹ نظام پاشا کی توسط سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے فوری شنوائی کی اپیل کی ہے۔ عرضی میں ایک کیس میں انہیں دی جانے والی ضمانت کی ان شرائط کو چیلنج کیا گیا ہے جن کی روسے یونیورسٹی کو انہدام کا خطرہ ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:56:26
سپریم کورٹ کی ہدایت کےبعد گیان واپی معاملے میں پیر کو پہلی بار شنوائی کرتے ہوئے بنارس کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اس بات پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر کی سروے رپورٹ کو ریکارڈ میں لیتے ہوئے نوٹس جاری کیا جائے یا مقدمہ خارج کرنے کی مسلم فریق کی دلیل پر پہلے شنوائی ہو۔ ضلعی عدالت نے اپنافیصلہ منگل 24مئی کو دوپہر 12 بجے سنانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:46:57
آئی پی ایل 2022 کا کوالیفائر 1 آج کھیلا جائے گا جس میں گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز فائنل میں جگہ بنانےکے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ ایسے میں دونوں ٹیموں کی کوشش ہوگی کہ وہ یہ میچ جیت کر فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرلیں۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:35:34
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کے دوران اچانک بجلی غل ہو گئی۔ جس کے بعد ایگزیکٹو انجینئر ٹرانسمیشن سمیت 3 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ایک افسر کو برطرف بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معطل افسران میں ایگزیکٹیو انجینئر ٹرانسمیشن سنجے پاسوان، سب ڈویژن آفیسر پوشپیش گری اور جونیئر انجینئر امر راج شامل ہیں۔ ساتھ ہی سب اسٹیشن آپریٹر دیپک شرما کی خدمات ختم کر دی گئی
View more
Tue, 24 May 2022 11:30:16
سال 2022 کے دوران ہیٹ ویو کے سبب ہندوستان اور پاکستان میں کم از کم 90 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ معلومات ایک تحقیق میں دی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد سرکاری ریکارڈ سے نہیں بلکہ میڈیا رپورٹوں پر مبنی ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:24:35
اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں بدری ناتھ اور کیدارناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک اسکارپیو کار منگل کی علی الصبح ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:21:40
امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان کے چار فریقی اتحاد کواڈ کی تیسری چوٹی میٹنگ میں، ان ممالک کے سرکردہ رہنماؤں نے ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطہ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ خطے میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے تعمیری ایجنڈے پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
View more
Mon, 23 May 2022 21:42:28
سعودی عرب نے کووڈ-19 کے حالات کو لے کر ہندوستان سمیت 16 ممالک میں شہریوں کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا کہ ممالک کی فہرست میں لبنان، سیریا، ترکی، ایران، افغانستان، ہندوستان، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔
View more
Mon, 23 May 2022 21:33:19
پولیس نے سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائی برڈ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ سری نگر پولیس نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی ہائی برڈ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy