Thu, 10 Nov 2022 22:24:37
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں فرقہ وارانہ فساد کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ریاستی افسران کو فساد بھڑکانے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سبھی محتاط رہیں۔ ممتا بنرجی نے سرحد پار سے اسلحوں کی اسمگلنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 22:12:06
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست فاش دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 22:02:48
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گھاٹلوڈیا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:57:13
مرکزی حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کے روز 2016 کے نوٹ بندی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کے سلسلہ میں تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے اضافی وقت طلب کیا ہے، جس پر سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:46:45
کانگریس نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات کے بعد اگر پارٹی حکومت بناتی ہے تو پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کیا جائے گا۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:44:01
سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ وارانسی کی گیانواپی مسجد میں 'شیولنگ' ہونے کا دعویٰ کیے جانے کے بعد علاقے کی حفاظت سے متعلق عبوری حکم میں توسیع کے معاملے پر جمعہ کو سماعت کرے گا۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:40:25
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ میں اب 2 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور مرکزی سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں پوری طرح تیار ہیں۔ ریاست میں پرامن پولنگ کے انعقاد کے لیے مرکز کی طرف سے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 67 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان میں تقریباً 6700 جوان شامل اور سی آر پی ایف کی 15 کمپنیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:35:47
آرتھر روڈ سنٹرل جیل (اے آر سی جے) کی سلاخوں کے پیچھے 101 دن گزارنے کے بعد رہا ہونے والے شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے جمعرات کو کہا کہ یہ ایک مشکل وقت تھا۔ پرسکون نظر آنے والے راؤت نے کہا ’’میں قید تنہائی میں تھا۔ باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ مجھے خود سے یا جیل کی دیواروں سے بات کرنی تھی۔ میں نے 3 ماہ سے زیادہ عرصے میں پہلی بار گھڑی پہنی۔‘‘
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:31:39
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی اور عوام کی آواز کو دبانے کا کام کرتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy