Tue, 08 Nov 2022 21:12:43
نوٹ بندی کی آج چھٹی سالگرہ ہے۔ 6 سال قبل آج ہی کے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹ بندی کے 6 سال گزر جانے کے بعد وزیر اعظم مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے لیڈران اس کا تذکرہ بھی نہیں کرتے۔ لیکن جب نوٹ بندی کا اعلان ہوا تھا تو اس وقت اس کے فائدے شمار کراتے نہیں تھکتے تھے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 21:05:14
رواں ماہ کا آئندہ عشرہ بینکنگ نظام کے لیے کچھ مشکل بھرا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 19 نومبر کو پورے ملک کے بینک ملازمین ہڑتال پر رہیں گے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 20:38:49
کرناٹک پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں پیر کو کہا کہ جیل میں قید عصمت دری کے ملزم لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو کے خلاف تحقیقات کے دوران الزامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پرشورام نے کہا کہ کلیدی ملزم کے ساتھ خاتون ہاسٹل کی وارڈن رشمی اور ایک اور شخص پرم شیوایا کے خلاف بھی الزامات برقرار رکھے گئے ہیں۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 20:30:58
ملک میں فضائی آلودگی کی سطح میں بہت زیادہ بہتری نظر نہیں آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ درریں اثنا، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بہار کا کٹیہار ملک کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سر فہرست ہے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 20:19:28
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام اور علاج کے لئے ہر سال 18 نومبر کو عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد، تمام رکن ممالک، اقوام متحدہ کے نظام کی متعلقہ تنظیموں اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں، عالمی لیڈروں، مذہبی اداکاروں، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ہر سال اس عالمی دن کو اس انداز میں منانے کی دعوت دیتی ہے جسے وہ اس
View more
Tue, 08 Nov 2022 20:14:28
دہلی کے چھاؤلہ علاقے میں 2012 میں ہوئے اجتماعی عصمت دری معاملے میں سبھی تین ملزمین کے بری ہونے پر لوگوں میں ناراضگی ہے۔ ملزمین کے بری ہونے کے بعد متاثرہ کے والدین صدمے میں ہیں۔ انھوں نے افسردہ لہجہ میں کہا کہ ’’ہم نہ صرف جنگ ہار گئے ہیں، بلکہ ہماری جینے کی خواہش بھی ختم ہو گئی ہے۔‘‘
View more
Tue, 08 Nov 2022 12:57:38
بنگلورو کی ایک عدالت نے کانگریس کے ٹویٹر ہینڈل کو عارضی طور پر مسدود (بلاک) کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایک میوزک کمپنی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا میں فلم کے جی ایف 2 کا گانا چلانے پر پارٹی کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 12:55:02
تمل ناڈو کے کنیاکماری سے شروع ہوئی کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ نے 7 نومبر کی دیر شام مہاراشٹر میں قدم رکھا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی یہ یاترا 61ویں دن مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے دیگلور میں پہنچی جہاں سبھی بھارت یاتریوں کا عوام نے پرخلوص استقبال کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy