Wed, 09 Nov 2022 20:48:18
ملالی مسجد تنازعہ کے تعلق سے واراناسی گیان واپی معاملہ کے طرز پر سروے کروانے کے لئے وشوا ہندو پریشد نے عدالت میں جو عرضی داخل کی تھی اسے تھرڈ ایڈیشنل سوِل کورٹ نے منظور کر لیا اور مسجد کمیٹی کی طرف سے اس عرضی کو نامنظور کرنے اور مسجد کی تعمیر نو پر لگے ہوئے اسٹے کو ختم کرنے کی جو درخواست دی گئی تھی اسے مسترد کر دیا ۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 20:39:28
پاکستانی کپتان بابر اعظم (53 رن) اور محمد رضوان (57 رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں بدھ کو آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 20:35:54
تمل ناڈو کی حکمران جماعت ڈی ایم کے نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک مکتوب پیش کیا ہے، جس میں تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کو ’امن کے لیے خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ مکتوب میں ’جمہوری طور پر منتخب حکومت کو عوام کی خدمت کرنے سے روکنے‘ کے لیے ان کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 20:31:49
گجرات اور ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ دونوں ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد تمام پارٹیاں زور و شور سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 20:23:18
شمالی بنگال کے آٹھ اضلاع میں علیحدہ کامتاپور ریاست کے مطالبے کو دوبارہ اٹھاتے ہوئے، کامتاپور پیپلز پارٹی کے دو دھڑوں نے مشترکہ طور پر مغربی بنگال کے ان اضلاع میں 6 دسمبر کو 12 گھنٹے کا ’ریل روکو‘ تحریک کی پکار دی۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 20:17:51
کیرالہ کی کابینہ نے بدھ کے روز گورنر عارف محمد خان کو ریاست کی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے ایک آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنور یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ وجین کے پرسنل سکریٹری کے کے راگیش کی اہلیہ پریا ورگیز کی تقرری پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے دونوں لیڈران کے درمیان کافی وقت سے تنازعہ چل رہا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 13:14:23
ایپ پر مشتمل آٹو رکشا خدمات کو مناسب کرایہ عائد کرنے کے سلسلہ میں ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اولا اور اوبر کمپنیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے فیصلہ لینے دوبارہ4ہفتوں کا وقت دیا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 13:09:50
ریاستی محکمہ صحت نے ایک نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایمرجنسی کے دوران سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کو بغیرکسی دستاویزات کے پہلے علاج کیا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy