Wed, 09 Nov 2022 12:30:32
ترنمول کانگریس نے سی اے اے کے بارے میں حالیہ تبصرہ پر وزیراعظم نریندرمودی کو آج نشانہ تنقید بنایا اورکہاکہ یہ ایک جھوٹ ہے جس کا مقصد گجرات اسمبلی انتخابات اورلوک سبھا انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ کہانی تیارکرنا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:26:24
کرناٹک ہائی کورٹ نے آج ایک سیول عدالت کے حکم کے خلاف انڈین نیشنل کانگریس کی اپیل کوقبول کرلیا۔سیول عدالت نے کانگریس اوربھارت جوڑو یاترا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کومسدودکرنے کا حکم دیاتھا۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:15:35
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں۔ صدر دروپدی مرمو نے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کو چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کے عہدے کا حلف دلایا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی جگہ لی۔ جسٹس للت کی بطور سی جے آئی 74 دن کی مختصر مدت تھی جو 8 نومبر کو ختم ہوئی۔ اب جسٹس چندر چوڑ 2 سال یعنی 10 نومبر 2024 تک سی جے آئی رہیں گے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:09:19
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی جن کی بھارت جوڑو یاترا 4؍ ریاستوں ہو کر مہاراشٹر کی سرزمین پر پہنچ گئی ہے ، نے ایک ساتھ کئی پیغام دئیے ہیں۔یہ یاترا گزشتہ شب ضلع کے دیگلور میں مشعل ریلی کے ساتھ پہنچی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی انہو ں نے مشعل کے ذریعے اہل مہاراشٹر کو واضح پیغام دیا۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 11:36:27
ایک پروگرام کے تعلق سے کل شام شہر کے مارکیٹ روڈ پر فلیکس لگانے کے دوران لوہے سیڑھی بجلی کے تار کو چھونے کے بعد لگنے والے زبردست جھٹکے کی وجہ سے پرشانت (40 سال) کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی ستیش (25 سال) زخمی ہوگیا ۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 11:26:44
منگل کو دیر رات یعنی صبح تقریبا دو بجے کے قریب دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث نیپال میں مکان گرنے سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ری ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 11:01:09
راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا پیر کے روز ہی مہاراشٹر پہنچ چکی ہے اور آج انھوں نے بھارت یاتریوں کے ساتھ اس یاترا کو مزید آگے بڑھایا۔ ناندیڑ ضلع میں آج صبح راہل گاندھی نے گرو نانک دیو جی کی جینتی پر یادگری صاحبزادے بابا جوراور سنگھ جی فتح سنگھ جی گرودوارہ پہنچے۔ اس دوران راہل گاندھی سکھوں کی پگڑی میں نظر آئے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 22:49:52
سابق وزیر مالیات اور راجیہ سبھا رکن پی چدمبرم نے منگل کے روز گجرات کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس ہی ہے جو بی جے پی سے بہتر کام کرتی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یاد دلایا کہ کانگریس نے 1960 سے 1995 تک ایک ترقی یافتہ گجرات کی بنیاد رکھی تھی۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 21:18:18
مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن نتن گڈکری 7 نومبر کو ایک تقریب کے دوران عوام سے معافی مانگتے ہوئے نظر آئے۔ یہ معافی انھوں نے اس لیے مانگی کیونکہ مدھیہ پردیش میں انھوں نے سڑکوں کی حالت انتہائی خراب دیکھی اور اس سے انھیں بہت مایوسی ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy