Sun, 06 Nov 2022 22:49:14
گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن میں کانگریس پارٹی مسائل پر بات کر رہی ہے اور عوام کو یقین دلا رہی ہے کہ پارٹی کس طرح سے ان مسائل کو حل کرے گی۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 22:45:08
کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار کا غلط استعمال کر تے ہوئے منصفانہ اور صحت مند انتخابی عمل میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں کہا کہ پی ایم مودی کی توجہ اقتدار اور حکومت کے ذریعے عوام کی خدمت پر نہیں ہے بلکہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے لیے کام کرنا ان کا پسندیدہ کام بن گیا ہے۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 22:42:16
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں ہندوستان نے زمبابوے کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 22:31:11
شاہین شاہ آفریدی (22/4) اور محمد حارث کے دھماکہ خیز 31 رنز کی مدد سے پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں اتوار کو بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 21:17:30
ٹمکورو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں مبینہ طور پر ایک زچہ کو آدھار کارڈ یا "تائی" کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہ دینے اور اس کے بعد گھر پر زچگی کےدوران مذکورہ خاتون اور دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی موت واقع پر ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے متعلقہ اسپتال میں میٹرنٹی وارڈ کے ایک ڈیوٹی ڈاکٹر اور 3 نرسوں کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 21:13:14
مجوزہ سمارٹ سٹی کے تحت تعمیر ہونے والی سینٹرل مارکیٹ کے منصوبہ میں 9 بیف کی دکانوں کے لئے گنجائش رکھے جانے پر وشوا ہندو پریشد نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور بیف کی دکانوں کو بلیو پرنٹ سے نہ ہٹانے پر سخت ترین احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 13:04:42
کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی ایم پی رینوکاچاریہ نے ہفتہ کے روز اپنے بھتیجے چندرشیکھر کی موت معاملے میں جانچ کو لے کر پولیس محکمہ پر لاپروائی کا الزام عائد کیا اور ناراضگی ظاہر کی ہے۔ رینوکاچاریہ کا کہنا ہے کہ ’’اگر رکن اسمبلی کے بیٹے (رینوکاچاریہ اپنے بھتیجے کو اپنا بیٹا کہتے ہیں) کو سیکورٹی نہیں دی جا سکتی تو عام آدمی کی کیا حالت ہوگی؟‘‘
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:59:23
موربی میں جھولنے والا بریج گرنے کے معاملے میں گرفتار ملزم کی پولس ریمانڈ کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ پتہ چلا ہے کہ سرکاری وکیل نے دستاویزات کی کراس تصدیق کے لیے ان کو مزید ریمانڈ میں درخواست کی تھی، مگر عدالت نے مزید کوئی ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:50:18
سپریم کورٹ ملازمتوں اور تعلیم میں معاشی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیو ایس) کے لئے 10 فیصد ریزرویشن کے جواز کو چیلنج کرنے والی پی آئی ایل پر پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy