Fri, 04 Nov 2022 22:18:39
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعے کے روز علاحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ کے یہاں صنعت نگر علاقے میں واقع رہائشی مکان کو ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کو ہوا دینے کے معاملے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عارضی طور پرمنسلک کر دیا۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:15:37
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ راجدھانی دہلی کے پرائمری اسکول کل 5 نومبر سے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ پانچویں جماعت سے اوپر کی کلاسوں کے لیے تمام بیرونی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہلی میں گاڑیوں کے لیے طاق و جفت فارمولہ کے نفاذ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ کیوال نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:12:47
سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کی خواتین کو سرکاری ملازمت میں ملنے والے 30 فیصد ریزرویشن پر ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کو ہٹا دیا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں مدعا علیہان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو خصوصی اپیل کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت آج جسٹس ایس عبدالنذیر اور جسٹس وی راما سبرامنیم کی ڈبل بنچ میں ہوئی۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:08:07
مدھیہ پردیش میں 'بھارت جوڑو یاترا' کے داخلے سے دو ہفتے قبل، کمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس کی ریاستی اکائی نے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں نے جمعرات کی رات بھوپال کے شیاملا ہلز میں واقع کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے۔ خبروں کے مطابق بھارت جوڑو یاترا کے یہاں پہنچنے تک ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:03:00
سپریم کورٹ نے 10 نومبر کو دہلی میں فضائی آلودگی سے متعلق فوری کارروائی کی درخواست پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک وکیل نے چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملہ رکھا اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ وکیل نے کہا کہ پرالی جلانے کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے دارالحکومت میں فضائی آلودگی شدید زمرے میں ہے۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 21:37:29
نیشنل ہائی وے 66 کی فور لین توسیع کا کام شروع ہوکر 8 سال کا عرصہ گزر گیا اور ادھورے کام کے باوجود مرکزی وزیر نتین گڈکری کی طرف سے نیشنل ہائی وے کا افتتاح کیے جانے کو بھی ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا مگر شہر کے کئی مقامات پر ابھی بھی کام ادھورا پڑا ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ نیشنل ہائی وے کا منصوبہ اپنی سمت اور راستہ سے بھٹک گیا ہے۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 21:34:16
شہر کے ٹیمپو اسٹینڈ پر پارک کیے گئے ٹیمپو کی بیٹری چرانے والے 2 ملزمین کو سرسی ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چرائی گئی بیٹری برآمد کرلی۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 21:30:35
ضلع شمالی کینرا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے گزشتہ ایک سال سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے والی سومن پینیکر کا تبادلہ سی آئی ڈی شعبہ میں کر دیا گیا اور ان کی جگہ پر وشنو وردھن کو نئے ایس پی کے بطور تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 03 Nov 2022 20:43:16
کانگریس نے گجرات کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرتے ہیں تو وہ ایل پی جی سلنڈر 500 روپے میں دے گی اور کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے ساتھ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy