Sun, 08 Jan 2023 20:31:21
موڈ بھٹکل میں انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اتوار کو موڈ بھٹکل ا ور مُٹھلی کے عوام سرکیوٹ ہاوس میں جمع ہوئے اور بھٹکل میں تشریف فرما اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا کولیکٹّی سے ملاقات کرتے ہوئے انڈر پاس کے بغیر ہائی وے کام کو آگے بڑھانے سے پیش آنے والے مسائل بیان کئے اور کہا کہ جب تک انڈر پاس تعمیر نہیں کیا جائے گا وہ موڈ بھٹکل کی طرف ہائی وے کے فورلائن کام کو آگے بڑھانے نہی
View more
Sun, 08 Jan 2023 19:35:43
کوسٹل کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے آج اتوار کو موبائل کلینک کا افتتاح عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر پربھولنگا کولیکٹّی نے این آر آئی فورم کی خدمات کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ جب کووڈ وباء پھیلی تو ہر کوئی مذہب ، فرقہ ، ذات ، پات ، امیری اور غریبی سب بھول کر انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئے تھے کہ کسی طرح دوسروں کی جانیں بچ
View more
Sun, 08 Jan 2023 18:24:49
بم دھماکہ کا اگلا نشانہ بھٹکل کو بنانے کی دھمکی لکھا ہو پوسٹ کارڈ پولیس کو بھیجنے والے شخص ہنومنتپّا سے پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وہ خط اس نے دھرمستھلا سے پوسٹ کیا تھا ۔
View more
Sun, 08 Jan 2023 18:12:45
پڑوسی ریاست کیرالہ کے سرحدی ضلع کاسرگوڈ کے مضافات میں واقع ہوٹل سے آن لائن کھانا منگوانا ایک فیمیلی کے لئے مہنگا پڑا کیونکہ غذا کھانے کی وجہ سے نوجوان طالبہ کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Sat, 07 Jan 2023 21:27:51
دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ سیزن کا سب سے سرد دن رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی راجدھانی میں سردی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔
View more
Sat, 07 Jan 2023 21:12:20
چنڈی گڑھ پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فوجا سنگھ پر حال ہی میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ کانگریس سمیت حزب اختلاف کے لیڈران نے فوجا سنگھ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Sat, 07 Jan 2023 20:23:00
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے پراگ ہوٹل، بنگلورومیں منعقد ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی 100 حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 10حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 07 Jan 2023 18:25:35
موڈ بھٹکل نیشنل ہائی وےپر انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے آج سنیچر کو موڈ بھٹکل اور مُٹھلی کے عوام نے اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر کوٹا سری نواس پجاری سے ملاقات کی اور معاملے کی حساسیت سے آگاہ کرتے ہوئے متنبہ کرایا کہ اگر متعلقہ مقام پر انڈر پاس تعمیر نہیں کی گئی تو وہ ہائی وے کے فورلائن کام کو موڈ بھٹکل میں ہونے نہیں دیں گے۔
View more
Sat, 07 Jan 2023 13:05:55
ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے پیشہ ورانہ ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں کھیلیں گی اور یہ چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ 19 فروری سے شروع ہوگا۔ ثانیہ مرزا اس ٹورنامنٹ میں آخری بار کھیلتی نظر آئیں گی۔ 36 سالہ ثانیہ ڈبلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہ چکی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy