Wed, 04 Jan 2023 23:28:00
منگلورو میں رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے بی جے پی کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سبھوں کو صرف اور صرف لو جہاد کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دوسرے مسائل کے لئے دوسرے لوگ ہیں وہ کام کریں گے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 23:23:55
کرناٹک کے مروگا مٹھ معاملے میں سامنے آنے والی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کا جنسی استحصال ملزم ڈاکٹر شیومورتی موروگا شرنارو نے نہیں کیا تھا۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 23:18:40
مرکزی کابینہ نے سابق وزیر دفاع اور گوا کے چار بار وزیر اعلیٰ رہے آنجہانی منوہر پاریکر کی یاد میں موپا واقع گرین فیلڈ بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا نام ’منوہر انٹرنیشنل ہوائی اڈہ‘ کرنے کو بدھ کے روز منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تعلق سے تجویز کو منظوری دی گئی۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 21:22:29
سپریم کورٹ کی جج جسٹس بیلا ایم ترویدی نے چہارشنبہ کو اُن درخواستوں کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا جن میں بلقیس بانو کیس کے 11 خاطیوں کی سزا معافی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 21:17:33
اتر پردیش بلدیاتی انتخاب میں ریزرویشن کو لے کر جاری تنازعہ نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی ہے جس میں یوپی حکومت سے 31 جنوری تک انتخاب کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے سبھی باتوں پر توجہ نہیں دی۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 21:10:33
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو سپریم کورٹ نے آج شدید جھٹکا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اعظم خان سے جڑے سبھی کیسز کے ٹرائل کو یوپی سے باہر منتقل کرنے کی عرضی پر سماعت سے منع کر دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:56:11
گھریلو بازار میں گیہوں اور اس کے آٹا کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ سے غریب طبقہ پہلے ہی پریشان ہے، اب چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ نے ان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:53:04
وندے بھارت ایکسپریس گزشتہ دو دنوں میں دو مرتبہ پتھراؤ کے بعد بنگال میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ پہلے مالدہ اور منگل کو جلپائی گوڑی میں وندے بھارت ایکسرپس پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے اس واقعے کو جے شری رام کے نعرے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کہیں یہ جے شری رام کے نعرے لگانے کا بدلہ تو نہیں ہے۔ کشمیر میں بھی محب وطن شہریوں پر پتھراؤ کئے جاتے ہیں۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:48:57
دہلی کے سلطان پوری کے کنجھاولا میں خاتون کو کار سے گھسیٹے جانے کے معاملہ پر کانگریس نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر الکا لامبا نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہلی میں لڑکی کے ساتھ ظلم ہوا ہے لیکن ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy