Tue, 03 Jan 2023 21:17:39
دہلی قومی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں منگل کی صبح دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ منگل کو سردی کی لہر اور برفیلی ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر مزید پانچ روز تک برقرار رہے گی۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 12:25:14
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے دو دنوں تک اتر پردیش کے 36 اضلاع میں شدید سردی اور دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سردی کی لہر کے حالات کے پیش نظر 4 سے 7 جنوری تک تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 12:20:43
سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی یا مرکزی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز وزراء، ارکان پارلیمنٹ یا ارکان اسمبلی اور افراد کی آزادی اظہار پر کسی اضافی پابندی کی ضرورت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے 5 ججوں کی آئینی بنچ نے اس معاملہ پر فیصلہ سنایا کہ آیا ریاستی یا مرکزی حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی آزادی اظہار پر کوئی پابندی عائد کی سکتی
View more
Tue, 03 Jan 2023 12:09:38
ورکرز پارٹی(پی ٹی) کے لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے برازیل کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی مدت کارچار سال ہوگی۔ مسٹر لولا ڈ سلوا نے صدارتی عہدے اورجیرالڈو الکمین نے اتوار کو براسیلیا میں چیمبر آف ڈیپوٹیز کے ایک مکمل اجلاس کے دوران مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے نائب صدر کے طور پر حلف لیا۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 10:59:55
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم یف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ زیادہ تر عالمی معیشتوں کے لیے سن 2023 ایک مشکل سال ہو گا کیوں کہ عالمی شرح نمو کے اہم انجنوں، امریکہ، یورپ اور چین کو کمزور اقتصادی سرگرمیوں کا سامنا رہا ہے۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 10:45:29
بنگلورو۔میسور کے درمیان کے ایس آر ٹی سی کی پہلی الیکٹرک بس شری راملو نے بس کو ہری جھنڈی دکھائی،5جنوری سے سرویس کا آغاز
View more
Mon, 02 Jan 2023 21:38:49
’’بم دھماکہ کا سبب بننا سرکاری فرائض میں سے نہیں ہے۔" اس بات کا اظہار مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ میں بامبے ہائی کورٹ نے کیا اور دھماکہ کے اہم ملزم کرنل پروہت کی مقدمہ ڈسچارج کرنے والی عرضداشت کو خارج کر دیا ہے۔ آج یہاں بامبے ہائی کورٹ نے 2008، کے مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ میں بری ہونے کی لیفٹیننٹ کرنل پرساد شری کانت پروہت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Mon, 02 Jan 2023 21:32:28
سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کو لے کر داخل سبھی عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے اکثریت کی بنیاد پر 2016 میں 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو آئینی ضرور قرار دیا ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy