Wed, 04 Jan 2023 12:26:56
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج غازی آباد میں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی اور اس دوران سابق کانگریس صدر شری راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ہمراہ چلے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 12:16:38
پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی) نے کہا ہے کہ چہارشنبہ کی شب، زمین، سورج سے قریب ترین مقام پر ہوگی۔ زمین، آج شب اپنے سالانہ مدارمیں سورج کے قریب ترین مقام پر رہے گی۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 11:52:52
یہاں متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ڈیتھ نوٹ میں اروند لمباولی کے نام کا ذکر کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔ پولیس اس کیس میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایم ایل اے کو گرفتار کرے ورنہ ثبوت تباہ کئے جاسکتے ہیں۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 11:12:43
مہاراشٹر میں تین سرکاری بجلی کمپنیوں کی یونین نے کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف بدھ کے روز یعنی 4 جنوری سے 72 گھنٹے کی ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 11:05:20
دیپک ہڈا (41 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد ڈیبیو میچ کھیل رہے شیوم ماوی (22/4) کی تیز گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کے روز پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو دو رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے اس دلچسپ میچ میں سری لنکا کے سامنے 163 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 160 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 10:49:30
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ ۹؍ دن کے وقفے کے بعد منگل کو جب دوبارہ شروع ہوئی تو اس کے تعلق سے جوش و خروش اور جذبے میں دگنا اضافہ دیکھا گیا۔ اپنے دوسرے مرحلے میں دہلی سے شروع ہونے والی یاترا یوپی کے شہر غازی آباد پہنچ گئی جہاں یوپی اور دہلی کی سرحد پر عوامی اجلاس رکھا گیا۔ اس اجلاس سے راہل گاندھی کے علاوہ ان کی بہن پرینکا گاندھی نے بھی خطاب کیا۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 10:43:04
بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتراکھنڈ کےنینی تال ضلع کے مشہور اور تاریخی اہمیت کے حامل قصبہ ہلدوانی میں ہزاروں مسلم کنبوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ نے مسلم اکثریتی علاقے غفور بستی کے ۴؍ ہزار ۳۶۵؍ مکانات کو منہدم کرنے کا نوٹس دیا ہے۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 23:24:34
یو آئی ڈی اے آئی نے اب شہریوں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے کنبہ کے سربراہ (ہیڈ آف فیملی) کی منظوری سے آدھار آن لائن میں پتے اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں منگل کے دن یہ بات بتائی گئی۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 23:14:44
راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ 3 جنوری کی صبح دہلی میں ایک بار پھر شروع ہوئی اور بوقت دوپہر غازی آباد کے لونی بارڈر سے اتر پردیش میں داخل ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy