Sat, 14 Jan 2023 20:44:16
دہلی کے مہرولی میں جھگیوں کو ہٹانے کی کوشش نے ایک بار پھر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ عآپ لیڈران و کارکنان نے ہفتہ کے روز دہلی میں بی جے پی دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 20:40:43
مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگپور میں نتن گڈکری کے دفتر میں دو مرتبہ فون کر انھیں مارنے کی دھمکی دی گئی ہے،
View more
Sat, 14 Jan 2023 20:35:31
جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کے زیر اہتمام 11جنوری کو کو نیشنل گراؤنڈ ہفت گنبد گلبرگہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان موجودہ حالات، ملک کی خیر خواہی اور ملت کی رہنمائی منعقد ہوا۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 20:31:00
ہماچل میں برف باری اور سردی کی لہر کی وجہ سے شمال مغربی خطہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک گر گیا، جس سے شدید سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ قومی راجدھانی دہلی میں اگلے 5 دنوں تک موسم بدلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں دہلی میں دھند بھی چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا درجہ حرارت صفر سے نیچے جا سکتا ہے۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 16:17:00
ریاست کیرالہ کے اوچیرا کولم میں سنیچر 14 جنوری سے تین روزہ مجمع الامام الشافعی پر تیسرے سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ملک بھر سے شافعی فقہاء، مفتیان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں حدیث کی شروحات اورشافعی علماء کی طرف سے فقہہ کی کتابوں کی تصنیف و تدوین پر زور دیا گیا اور بتایا گیا کہ کیرالہ سے لے کر کرناٹک اور مہاراشٹرا کے ساحل تک فقہ شافعی کے مسلمان لاکھوں کی تعداد میں پائے
View more
Sat, 14 Jan 2023 12:34:25
سورتکل کے پاس چیلائرو میں ریلوے پُل کے پاس چٹان کھسکنے اور اس کی مٹی کھدائی کرنے والے مزدوروں پر گرنے کا معاملہ پیش آج صبح پیش آیا جس میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا اور دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 12:12:50
سپریم کورٹ نے آج کہا کہ نفرت انگیز تقاریر مکمل طور پر ایک لعنت ہیں اور ٹی وی کی خبروں کے مواد پر ریگولیٹری کنٹرول کے فقدان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان میں ”آزاد اور متوازن“ پریس چاہتی ہے۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 11:51:34
پنجاب کے جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا سنیچر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ بھارت جوڑو یاترا میں شریک تھے۔ جس وقت سنتوکھ سنگھ کو دل کا دورہ پڑا وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے۔ سنتوکھ سنگھ کی حالت بگڑتے ہی راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا روک دی اور فوراً اسپتال پہنچے۔
View more
Sat, 14 Jan 2023 11:48:28
ہماچل پردیش میں سنیچر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 تھی۔ زلزلہ ہماچل پردیش میں دھرم شالہ سے 22 کلومیٹر مشرق میں صبح 5:17 پر آیا۔ تاہم اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy