Sun, 15 Jan 2023 22:16:08
اپن انگڈی کے قریب جیجین ابراہم نامی شخص کے گھر میں گھس کر چوروں نے 5.87 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا اور موقع پر فرار ہوگئے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 22:13:48
راہگیروں کو لوٹنے کا منصوبہ بنانے والی ایک ٹولی کے تعلق سے مصدقہ اطلاع ملنے پر منی پال پولیس نے کارروائی کی اور منشیات اور ہتھیار سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 22:10:37
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی دیکھ بھال اور انتظام کی ٹھیکیدار کمپنی ادانی گروپ نے اب مسافروں سے وصول کی جانے کی والی 'یوزر ڈیولپمنٹ فی' (یو ڈی ایف) میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپریل 2023 سے نئی شرح لاگو کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ اب صرف باہر جانے والے ہی نہیں بلکہ آنے والے مسافروں سے بھی یہ فیس وصول کی جائے گی۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 16:33:50
ریاست کیرالہ کے اوچیرا۔کولّم میں منعقدہ سہ روزہ مجمع الامام الشافعی کے تیسرے فقہی سیمینار کے دوسرے دن صدقہ فطر کے اہم مسائل، اجتماعی قربانی، رویت ہلال اور انشورنس کے شرعی حکم پر علمائے کرام اور مفتیان عظام نے اپنے اپنے مقالے پیش کئے، جس کے بعد نشست میں موجود دیگر علماء کرام نے پیش کردہ موضوعات پرمزید روشنی ڈالتےہوئے دیگرپہلووں کوبھی اُجاگر کیا۔ حتمی فیصلوں کے لئے بعد میں تجویز کمیٹیوں کا اعلان کیا
View more
Sun, 15 Jan 2023 12:08:36
سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مو دی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سینکڑوں مرتبہ بھی ریاست کا دورہ کر لیں،اگلے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) بر سر اقتدار نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کی بار بار ریاست میں آمد کے باوجود بی جے پی ریاست میں دوبارہ اقتدار پر نہیں آئے گی،کیونکہ ریاست کے عوام بی جے پی سے بد ظن ہوچکے ہیں۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:52:33
اس کو کہتے ہیں گھبراہٹ! جی ہاں، آر ایس ایس گھبرائی ہوئی ہے اور اس گھبراہٹ کا سبب ہیں راہل گاندھی۔ یہ بات آر ایس ایس کے سربراہ جناب موہن بھاگوت کے خصوصی انٹرویو سے عیاں ہے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:47:36
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان سے نکلنے والی دہشت گردی اور چین کے ساتھ جارحانہ سرحد پر جھڑپوں کے خلاف ہندوستان کے جوابی ردعمل نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:35:16
جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید برف باری جاری ہے، جس کا اثر دہلی-این سی آر پر پڑ رہا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy