Tue, 17 Jan 2023 21:32:30
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کے غرق ہونے کا بحران وقت کے ساتھ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ متعدد مکانات اور دو ہوٹلوں کے بعد اب ایک پوری کالونی اس کی لپیٹ میں آ گئی ہے، جس کے بعد اسے گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 21:28:55
مغربی بنگال حکومت نے مرکز کی مودی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پی ایم رہائش منصوبہ کے تحت مختص رقم جاری کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 11.5 لاکھ گھروں کو 31 مارچ تک پورا کیا جانا ہے۔ اگر مرکز سے رقم ملنے میں تاخیر ہوتی ہے تو وقت پر تعمیر کا عمل انجام نہیں پا سکے گا۔ ریاست کے ایک افسر نے بتایا کہ پیر کے روز یہ خط بھیجا گیا ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 21:23:59
مودی حکومت کے ذریعہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کو خط لکھ کر کالجیم میں اپنے نمائندہ کو جگہ دینے کا مشورہ پیش کیے جانے کی کانگریس نے سخت مذمت کی ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 21:20:00
غلام نبی آزاد نے کانگریس سے علیحدہ ہو کر الگ پارٹی بنانے کا اعلان تو کر دیا، لیکن اس پارٹی کو سنبھالنا ان کے لیے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ان کی قیادت والی ڈیموکریٹک آزادی پارٹی (ڈی اے پی) کے لیڈران لگاتار ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 12:36:22
کلاڈکا کے نرہاری ہِل علاقے میں بی جے پی کی تشہیری گاڑی ایک موٹر بائک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بائک سوار ہلاک ہوگیا ۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 12:34:06
ریلوے سروس سے متعلق مختلف مطالبات کے ساتھ سابق ایم ایل اے ستیش سائل اور جنا شکتی کی قیادت میں تعلقہ کے ہارواڑ میں ریل روکو احتجاج کیا گیا ۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 12:30:27
شیموگہ ضلع میں سنکرانتی کے موقع پر منعقدہ بیلوں کے جشن 'ہوری ہبّا' کے دوران الگ الگ مقامات پر زخمی ہوئے دونوں افراد نے میگان ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں دم توڑ دیا ۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 12:03:53
کا نگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں پھیلی معاشی عدم مساوات پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' ملک میں پھیلی اسی معاشی عدم مساوات کو دور کرنے کی تحریک ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2023 11:14:43
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو تقسیم کرنا روز اول سے ہی نئی دلی کاسر شیوا رہاہے اور موجودہ دور میں ان مذموم کوششوں میں اور بھی تیزی آگئی ہے اور ایسی صورتحال میں یہاں کے تمام پشتینی باشندوں کوبلا لحاظ و مذہب و ملت، رنگ و نسل اور زبان کے ایک جُٹ ہوکر ایسی مکروہ سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ان باتوں کااظہارموصوف نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر عوامی وفود س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy